رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں آپریشن میں تاخیر کی بھاری قیمت: اطہر عباس


فائل
فائل

تاہم، پاکستان فوج کے سابق ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان میں موجودہ آپریشن کامیاب رہے گا، گرچہ صورت حال کو مکمل طور پر کنٹرول میں لانے میں وقت لگ سکتا ہے

پاکستان فوج کے سابق ترجمان، ریٹائرڈ میجر جنرل اطہر عباس نے اِس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ماضی میں شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کے فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے ملک کو کافی نقصانات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاہم، اُنھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان میں موجودہ آپریشن کامیاب رہے گا، گرچہ صورت حال کو مکمل طور پر کنٹرول میں لانے میں وقت لگ سکتا ہے۔

ریٹائرڈ میجر جنرل اطہر عباس نے وائس آف امریکہ اردو سروس کو منگل کے دِٕن ایک انٹرویو میں اپنے اس مؤقف کا دفاع کیا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے ملک کو بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ان کے اس مؤقف کے اظہار کے درپردہ کوئی ایجنڈا یا مقصد کارفرما نہیں ہے۔

تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجیئے:

پاکستان فوج کے سابق ترجمان، ریٹائرڈ میجر جنرل اطہر عباس کا انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:08:10 0:00

XS
SM
MD
LG