وائس آف امریکہ کی بیرونی نشریات کے بورڈ اور امریکی نشریات سپانسر کرنے والے دیگر اداروں نے ایران کی حکومت کی جانب سے سیٹلائٹ کے ذریعے فارسی زبان کی بین الاقوامی نشریات کو جام کرنے کے تازہ ترین واقعہ کو ایک شرم ناک حرکت کا نام دیتے ہوئے اسے تسلیم شدہ بین الاقوامی معاہدوں کی ایک دانستہ خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنرز کی جانب سے اس ہفتے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ نشریات جام کرنے کے نتیجے میں وائس آف امریکہ کے فارسی نیٹ ورک ریڈیو فردا اور ریڈیو فری یورپ کی فارسی سروس میں خلل پڑا۔
اس کے علاوہ بی بی سی کی فارسی سروس کی نشریات بھی متاثر ہوئیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ نشریات کو ایک ایسے موقع پر جام کیا گیا جب اس ہفتے ڈالر کے مقابلے میں ریال کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی کے خلاف ایران کی سڑکوں پر مظاہرے ہوئے اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
دیدہ دانستہ نشریات سنگنلز میں رکاوٹیں ڈالنے کے عمل کو عموماً جامنگ کا نام دیاجاتا ہے۔ بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشنز یونین کے قوانین کے تحت یہ عمل ممنوع ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے نشریات جام کرنے کے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔