ناساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر بلڈوزرز پہنچا دیے گئے ہیں اور حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عارضی اسٹیڈیم کو مسمار کرنے کا کام جمعے تک مکمل کر لیا جائے گا۔
امریکہ میں ان دنوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ مقامی امریکیوں کے لیے تو کوئی خاص خبر نہیں۔ لیکن یہاں مقیم جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے کرکٹ سے ان کی محبت الگ ہی ہے۔ مزید تفصیلات آعیزہ عرفان کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کیا تھا۔ اب مبصرین پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے ممکنات پر بحث کر رہے ہیں۔
بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دی ہے۔ بھارت کے 119 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 113 رنز بنا سکی۔
سن 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت اس فارمیٹ میں کھیلے گئے اب تک کے سات ایڈیشنز میں کچھ میچز کے سنسنی خیز لمحات آج بھی کرکٹ شائقین کے ذہنوں پر نقش ہیں۔
عون نقوی نیو یارک میں رہتے ہیں اور کرکٹ کے دیوانے ہیں۔ وہ کرکٹ سے اپنی محبت کا ورثہ اپنی اولاد میں بھی منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے اپنے بچوں کو ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت میچ میں گرین شرٹس کے ساتھ پرچم تھامنے کے لیے اسٹیڈیم جانے کے لیے تیار کیا ہے۔ آعیزہ عرفان کی ویڈیو دیکھیے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت ایک مرتبہ پھر نو جون کو مدِ مقابل آ رہے ہیں۔ یہ مقابلہ نو تعمیر شدہ ناساؤ اسٹیڈیم نیو یارک میں ہو گا۔ لیکن یہاں صرف 34 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ اُس وقت ہوا جب جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے پاکستان ٹیم کو سپر اوور میں شکست دے دی۔
امریکی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی شایان جہانگیر ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق کیا امید رکھتے ہیں۔ دیکھیے وائس آف امریکہ کی آعیزہ عرفان سے ان کا خصوصی انٹرویو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جو کھلاڑی پرفارم کرتا ہے اسے لوگ بہت یاد کرتے ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچز ٹیم کے لیے اہم ہوں گے۔ میچ سے قبل فخر زمان کی وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو۔
پاکستان ٹیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب اس کا دن اچھا ہو تو یہ بڑے سے بڑے حریف کو بھی زیر کر لیتی ہے۔ لیکن ہارنے پر آئے تو دنیا کی کمزور ٹیم کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ورلڈ کپ کا نیا تجربہ ہوگا۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ صرف انڈیا پاکستان کا میچ نہیں ہے، ہر ٹیم کے خلاف الگ پلاننگ سے کھیلنا ہوتا ہے۔ مکمل انٹرویو دیکھیے۔
مزید لوڈ کریں