امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارت کے دوران اپنی سیاسی جماعت ری پبلکن پارٹی اور ملک کی سیاست پر کیسا اثر رہا۔ آنے والے دنوں میں کیا صورتِ حال ہو گی اور امریکہ میں جمہوریت اب کہاں کھڑی ہے؟ جانتے ہیں تجزیہ کار جان فورٹیر سے وائس آف امریکہ کی سارہ زمان کی گفتگو میں۔
صدر کو کلی طور پر یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایٹمی حملہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے اور اس کے لیے اسے نہ ہی کانگریس کی اور نہ ہی اپنے مشیروں کی رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔
امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد ڈیموکریٹک قیادت نائب صدر مائیک پینس پر زور دے رہی ہے کہ وہ آئین کی25ویں ترمیم کے تحت صدر ٹرمپ کو نا اہل قرار دلائیں۔ ایسی کسی کوشش کی کامیابی کا کتنا امکان ہے؟ جانتے ہیں وائس آف امریکہ کی نخبت ملک کی سارہ زمان سے گفتگو میں۔
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ اعلان کیا کہ وہ اقتدار جو بائیڈن کے حوالے کریں گے۔ ان کے بقول "نئی انتظامیہ 20 جنوری کو حلف اٹھائے گی اور میری تمام تر توجہ منظم اور کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اقتدار کی منتقلی پر مرکوز ہو گی۔"
اب تک وزیرِ تعلیم، وزیرِ ٹرانسپورٹ، ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹیری فار انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی، خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سمیت دیگر کئی اہم حکام عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قائم مقام اٹارنی مائیکل شیرون نے کہا ہے کہ فیڈرل کورٹ نے ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو چارج کیا ہے جب کہ 40 افراد پر دارالحکومت کی خصوصی عدالت نے فردِ جرم عائد کی ہے۔
امریکی ریاست جارجیا میں سینیٹ کی دو نشستوں پر منگل کو انتخاب ہوا۔ اس بارے میں تفصیلات جانتے ہیں وائس آف امریکہ کی کیتھرین جپسن سے سارہ زمان کی گفتگو میں۔
کانگریس اجلاس کے دوران ری پبلکن ارکان نے بعض ریاستوں میں جو بائیڈن کی فتح اور انہیں حاصل ہونے والے الیکٹورل ووٹ پر اعتراض بھی اٹھائے۔ لیکن یہ تمام اعتراضات ایوان نے کثرتِ رائے سے مسترد کر دیے۔
جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ کیپٹل ہل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور کانگریس کے اجلاس میں رکاوٹ اُن لوگوں نے ڈالی جن کی امیدیں اور جذبات غلط ہاتھوں میں ہے۔
صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر چڑھائی کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں ایک بار پھر بغیر ثبوت کے صدارتی انتخابات کو فراڈ قرار دیتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ گھروں کو واپس چلے جائیں۔
ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے مظاہرین کی کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے کئی گھنٹوں بعد اعلان کیا کہ پولیس نے عمارت کو محفوظ بنا لیا ہے جس کے بعد الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
امریکی آئین کی 12 وین ترمیم کے تحت کانگریس کے دونوں ایوانوں کو لازمی طور پر اجلاس کر کے تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے الیکٹورل کالج کی گنتی کی باضابطہ تصدیق کرنا ہوتی ہے۔
مزید لوڈ کریں