واشنگٹن میں بڑی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور میئر نے نیشنل گارڈ کو اس خدشے کے تحت طلب کر لیا ہے کہ مظاہرین کے گروپوں کے درمیان تشدد نہ پھوٹ پڑے. چھ مظاہرین گرفتار
جارجیا سے سینیٹ کی دو نشستوں پر منگل کو ہونے والی ووٹنگ کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے اور دوسری نشست پر اسے ری پبلکن امیدوار پر چند ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
امریکی ریاست جارجیا میں سینیٹ کی دو نشستوں پر دوبارہ الیکشن ہوا ہے۔ پورے ملک کی نظریں جارجیا کے اس الیکشن کے نتائج پر لگی ہیں کیوں کہ یہ فیصلہ کریں گے کہ سینیٹ میں کس جماعت کا کنٹرول ہوگا۔ جارجیا الیکشن کی اہمیت، دوبارہ الیکشن ہونے کی وجہ اور موجودہ سیاسی صورتِ حال کے بارے میں جانیے نخبت ملک سے۔
کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیمو کریٹک رہنما نینسی پیلوسی نے اتوار کی دوپہر ووٹنگ کے دوران 216 ووٹ حاصل کیے جب کہ ری پبلکن رہنما کیون میکارتھی نے 209 ووٹ حاصل کیے۔
ریاست جارجیا کے الیکشن حکام سے ایک گھنٹہ طویل ہونے والی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے بریڈ ریفنسپرگر پر حملے کیے اور انہوں نے ریاست میں تین مختلف مقامات پر ووٹوں کی گنتی کی درستگی پر اعتراض اٹھایا۔
ہالی سے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان کے رُکن مو بروکس بھی کانگریس میں الیکٹورل کالج ووٹنگ کی تصدیق کے عمل میں اعتراض اُٹھانے کا اعلان کر چکے ہیں۔
پیٹیشن میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے الزامات عائد کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پینسلوینیا کی جنرل اسمبلی کو اجازت دے کے وہ خود ریاست کے الیکٹرز کا انتخاب کرے۔
وائس آف امریکہ کی اردو سروس نے 'سمپلی امریکہ' کے نام سے امریکہ کی سیاست اور معاشرے سے متعلق پاکستانیوں کے سوالات پر مبنی ایک خصوصی سلسلہ شروع کیا ہے۔ دیکھیے اس سلسلے کا چوتھا حصہ فائزہ بخاری کے ساتھ اور جانیے کہ پاکستانیوں نے اس بار کیا سوالات پوچھے ہیں؟
پانچ جنوری کو ہونے والے مقابلوں میں ڈیموکریٹک امیدوار دو ری پبلکن سینیڑز کو چیلنج کر رہے ہیں۔ ان الیکشن کے دوبارہ ہونے کے وجہ پہلے ہوئے الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو واضح برتری حاصل نہ ہونا ہے۔
اب تک آپ یہ تو جان چکے ہوں گے کہ امریکہ میں صدر کا انتخاب عوام کے براہِ راست ووٹوں سے نہیں بلکہ الیکٹورل ووٹ سے ہوتا ہے۔ لیکن الیکٹورل کالج کے یہ رکن کون ہوتے ہیں؟ یہ الیکٹرز ووٹ کیسے ڈالتے ہیں؟ اور اس نظام کے بارے میں لوگوں کی کیا رائے ہے؟ جانتے ہیں صبا شاہ خان کی رپورٹ میں۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد الیکٹورل کالج میں ووٹنگ کا عمل عموماً خاموشی سے ہوتا ہے۔ نہ تو عوام اس میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں، نہ میڈیا تفصیلی رپورٹنگ کرتا ہے۔ کیوں کہ انتخابات کے ابتدائی نتائج ہی واضح کر دیتے ہیں کہ امریکہ کا نیا صدر کون ہوگا۔ لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا۔
پیٹ بٹیجج، چند ڈیمو کریٹک مباحثوں میں بھی شریک ہوئے تھے۔ تاہم رواں سال مارچ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات سے قبل ہی وہ ڈیموکریٹک صدارتی اُمیدواروں کی دوڑ سے دست بردار ہو گئے۔
مزید لوڈ کریں