ملالہ یوسفزئی بدھ کو اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہ پور پہنچیں۔ اس مختصر دورے میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی اور شوہر اسیر ملک بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے ساتھ ایک خاصی معمر پاکستانی خاتون سفر کر رہی تھیں جنہیں انگریزی بالکل نہیں آتی تھی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ انہیں انگریزی نہیں آتی تو میں نیو یارک ائیر پورٹ پر سامان وغیرہ اتارنے اور ائیر پورٹ سے باہر نکلنے میں ان کی مدد کر دوں۔
ریڈیو بیگم کا آغاز طالبان کے افغانستان پر قبضے سے پانچ ماہ قبل آٹھ مارچ 2021 کو بین الاقوامی ویمنز ڈے پر ہوا تھا۔
سال 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف ہیں۔ ان کی کُل آمدنی تین کروڑ ڈالرز سے زائد تھی لیکن وہ 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ٹاپ 100 ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکیں۔
ملیے مظفر گڑھ کی کچھ ہنر مند خواتین سے جن کی سلائی کڑھائی کا فن کئی شہروں تک جاتا ہے۔ بہت سے ڈیزائنر اپنے ملبوسات میں ثقافتی رنگ بھروانے کے لیے دیہی علاقوں میں انہی کاریگروں کے پاس جاتے ہیں۔ ثمن خان کی رپورٹ دیکھیے۔
سلمی خان نے اپنی ماضی کی پریشان کن کہانی قہقہوں کےدوران سناتے ہوئے کہا یہ میری ایڈونچر کی عادت تھی یا ٹی وی اور ریڈیو براڈ کاسٹر کے طورپر میری خود اعتمادی کہ میں نے شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد بوسٹن میں زیر تعلیم اپنے شوہر کے پاس جانے کے لیے پاکستان سے اکیلے ہی سفر کرنے کا فیصلہ کیا ۔
نیویارک کی ریچل ہینڈلن ڈاؤن سنڈروم یعنی ذہنی معذوری کا شکار ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس بیماری کو اپنے خوابوں کی تعبیر کے درمیان رکاوٹ نہیں سمجھا۔ انہوں نے فوٹوگرافی میں ڈگری لینے کے ساتھ ساتھ فائن آرٹس میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔ ریچل ہینڈلن سے ملیے اس رپورٹ میں۔
"آن لائن پلیٹ فارمز پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کا اثر پاکستانی خواتین صحافیوں کی صرف پروفیشنل زندگی ہی نہیں بلکہ ذاتی زندگیوں پر بھی ہوتا ہے" ارم عباسی سے گفتگو میں عاصمہ شیر ازی کا کہنا تھا کی اس ٹرولنگ کا شکار ہو نے والی صحافی خواتین کے خلاف بظاہر ایک منظم طریقے سے آئن لائن مہم چلائی جاتی ہے۔
اوشا وینس 1986 میں کیلی فورنیا میں بھارتی تارکین وطن والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں ۔ وہ ییل یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ ایک وکیل ہیں جو سپریم کورٹ کے دو قدامت پسند ججز کی کلرک رہ چکی ہیں ۔ وینس اور ان کی ملاقات لاء اسکول میں ہوئی تھی ۔ 2014 میں ان دونوں کی شادی ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں ۔
پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتیوں کی ابتدا اس وقت ہوئی جب وہ محض 13 سال کی تھی اور سب سے پہلا شخص اس کا ایک پڑوسی تھا۔
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کوشاں افغان ایکٹیوسٹ پشتانہ درانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی "گرلز ایجوکیشن ان مسلم کمیونٹیز" کانفرس طالبان کے ساتھ تعلیمی ایشو پر بات چیت کے لئے اہم ثابت ہو سکتی ہے ۔ امریکہ میں مقیم پشتانہ درانی کی ارم عباسی سے گفتگو
پنجاب کے گاؤں بستی حسین سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ اپنے گاؤں کی پہلی طالبہ ہیں جو بارہویں جماعت تک پہنچ سکی ہیں۔ وہ رکشہ چلا کر اسکول پہنچتی ہیں اور دیگر طالبات کو بھی تعلیم کے حصول کے لیے اپنے ساتھ لے کر جاتی ہیں۔ ثمن خان کی رپورٹ۔۔ نوٹ: یہ رپورٹ پہلی بار جنوری 2023 میں شائع کی گئی تھی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available