سید عمیر ایک پیچیدہ بیماری کی وجہ سے خود وہیل چیئر پر ہیں لیکن وہ بہت سے لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔ وہ اپنے ’نیکی آن وہیل‘ پروجیکٹ کے ذریعے ان افراد کو الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کرتے ہیں جن کی زندگی اس سواری سے آگے بڑھ سکتی ہے۔ سید عمیر کی کہانی دیکھیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
دنیا بھر میں ان دنوں آرٹیفیشل انٹیلی جینس پر بہت کام کیا جا رہا ہے۔ اب پاکستان کی جامعات میں بھی اے آئی کے کورسز نصاب میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی سرکاری یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی تعلیم کس سطح پر دی جا رہی ہے؟ لاہور سے بتا رہی ہیں ثمن خان اس رپورٹ میں۔
پنجاب میں فضائی آلودگی سے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 10 لاکھ بچے فضائی آلودگی کے باعث رسک پر ہیں۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
اسٹیل، ٹیکسٹائل، سیمنٹ، اینٹوں کے بھٹے اور بیشتر دیگر صنعتیں پراسیسنگ کے عمل کے دوران کالا دھواں ہوا میں پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا دعویٰ ہے کہ انڈسٹریز کو ڈی کاربنائز کرنے کا عمل جاری ہے اور اس برس لاہور اسموگ کا مشاہدہ نہیں کرے گا۔مزید تفصیلات ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
بریسٹ کینسر سے بچنے کا ایک حل 'میمو گرافی ٹیسٹ' ہے جسے ڈاکٹر ہر عمر کی خواتین کو تجویز کرتے ہیں تاکہ اس بیماری کی بر وقت تشخیص ہو سکے۔ پاکستان میں ارلی ڈٹیکشن کا یہ طریقہ کتنا عام ہے اور بریسٹ کینسر سے متعلق خواتین میں وقت کے ساتھ کیا شعور بیدار ہوا ہے؟ جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
لاہور میں پاک – بھارت سرحد کے قریب واقع دھیرکے نامی ایک گاؤں میں بچے اسکول جانے کے لیے روز دفاعی لائن عبور کرتے ہیں۔ اس گاؤں کے بچوں کے لیے تعلیم جیسی بنیادی سہولت حاصل کرنا کتنا مشکل ہے؟ دیکھیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
لاہور میں ایک عمارت ایسی بھی ہے جہاں آزدئ ہند کے ہیرو کہلانے والے بھگت سنگھ کا ٹرائل بھی ہوا تھا۔ پونچھ ہاؤس نامی یہ عمارت اب کس حال میں ہے؟ بتا رہی ہیں ثمن خان اس ویڈیو میں۔
پنجاب کے دریائے راوی میں ہر سال پانی کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن اب حکومت نے راوی کی گود پانی سے بھرے رکھنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے۔ ’ریور ٹریننگ ورکس‘ نامی یہ پراجیکٹ کیا ہے اور اس پر کتنا کام ہو چکا ہے؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے بیشتر شہروں کی سڑکوں پر رائڈرز آپ کو کھانا ڈلیور کرتے نظر آئیں گے۔ ان رائڈرز کا روزگار انٹرنیٹ سے ہی وابستہ ہے۔ لیکن گزشتہ کئی روز سے ملک میں انٹرنیٹ کی کم ہوتی رفتار سے ان کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ لاہور سے ثمن خان نے ایسے ہی چند رائڈرز سے بات کی ہے۔
لڑکی کی شادی کرتے وقت والدین ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کو زیادہ سے زیادہ جہیز دیں تاکہ اسے سسرال میں مشکل نہ ہو۔ لیکن طلاق، خلع یا لڑکی کی موت کے بعد بعض أوقات یہی جہیز واپس لینا کتنا مشکل ہو جاتا ہے اور خواتین کو کیوں عدالتوں میں برسوں چکر کاٹنے پڑتے ہیں؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
پاکستانی ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر مبینہ گھریلو تشدد کے بعد ڈومیسٹک وائلنس کا موضوع ایک بار پھر زیرِ بحث ہے۔ ہماری نمائندہ ثمن خان نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود سے بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ پولیس اس طرح کے واقعات پر کیسے رسپانڈ کرتی ہے؟
لاہور میں چھٹی کے دن پارکس، میدان اور گلیوں میں نوجوان کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔ لیکن ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے کھیل کی یہ جگہیں کم ہیں۔ اسی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے نوجوان نسل کے لیے کچھ نئے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ ثمن خان کی رپورٹ
کیا درخت بھی انسانوں اور چرند پرند کی طرح گھر بدلتے ہیں؟ لاہور میں پیپل کے ایک 50 سالہ درخت کو حال ہی میں اس کی جگہ سے نئے ٹھکانے پر منتقل کیا گیا ہے۔ کیا درخت نئے آشیانے میں دوبارہ زندگی پا سکتے ہیں اور کیا اس طریقے سے درختوں کی کٹائی سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے؟ جانیے۔
کرغزستان میں زیرِ تعلیم حور فاطمہ وہاں جھڑپوں کے بعد حال ہی میں پاکستان واپس پہنچی ہیں۔ حور بتاتی ہیں کہ مقامی لوگوں کے حملے کے بعد انہیں چودہ گھنٹے تک ایک کیفے میں پناہ لینا پڑی۔ غیر ملکی طلبہ پر کرغزستان میں کیا گزری اور پاکستان میں ان کے گھر والے کس مشکل سے دوچار رہے؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک بار پھر سنگل یوز پلاسٹک یعنی پلاسٹک سے بنی ایسی اشیا جو صرف ایک بار استعمال میں لائی جا سکتی ہیں ان پر پابندی لگانے کی بات کی جا رہی ہے۔ ایک عام پلاسٹک بیگ ماحول کے لیے بڑا خطرہ کیسے بنتا ہے؟ جانیے ثمن خان سے۔
اس سال ہندوکش اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں میں برف باری کافی دیر سے ہوئی اور کچھ علاقوں میں برف بھی معمول سے کافی کم پڑی۔ موسم کی یہ تبدیلی کن مشکلات کو جنم دینے والی ہے اور کسانوں کو آنے والے مہینوں میں کس صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟ بتا رہی ہیں ثمن خان۔
لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کے عربی رسم و الخط والے لباس پہننے پر پیش آئے واقعے کے بعد اب اس مارکیٹ کے تاجر کیا رائے رکھتے ہیں؟ جانتے ہیں ثمن خان سے۔
پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو نامزد کیا ہے۔ اگر وہ وزیرِاعلیٰ منتخب ہو جاتی ہیں تو صوبے کی پہلی خاتون وزیرِاعلیٰ ہوں گی۔ لاہور کے شہری مریم نواز کی نامزدگی پر کیا تاثرات رکھتے ہیں؟ جانیے ثمن خان کی اس ویڈیو میں۔
پاکستان کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں اکثریت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ہے۔ یہ امیدوار اس وقت مرکزِ نگاہ ہیں کیوں کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔ عوام ان امیدواروں سے کیا توقعات رکھتے ہیں؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
انتخابی نتائج میں تاخیر کو عوام کیسے دیکھ رہے ہیں اور جو نتائج آئے ہیں ان پر لوگوں کی کیا رائے ہے؟ جانیے لاہور سے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں