کرغزستان میں زیرِ تعلیم حور فاطمہ وہاں جھڑپوں کے بعد حال ہی میں پاکستان واپس پہنچی ہیں۔ حور بتاتی ہیں کہ مقامی لوگوں کے حملے کے بعد انہیں چودہ گھنٹے تک ایک کیفے میں پناہ لینا پڑی۔ غیر ملکی طلبہ پر کرغزستان میں کیا گزری اور پاکستان میں ان کے گھر والے کس مشکل سے دوچار رہے؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک بار پھر سنگل یوز پلاسٹک یعنی پلاسٹک سے بنی ایسی اشیا جو صرف ایک بار استعمال میں لائی جا سکتی ہیں ان پر پابندی لگانے کی بات کی جا رہی ہے۔ ایک عام پلاسٹک بیگ ماحول کے لیے بڑا خطرہ کیسے بنتا ہے؟ جانیے ثمن خان سے۔
اس سال ہندوکش اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں میں برف باری کافی دیر سے ہوئی اور کچھ علاقوں میں برف بھی معمول سے کافی کم پڑی۔ موسم کی یہ تبدیلی کن مشکلات کو جنم دینے والی ہے اور کسانوں کو آنے والے مہینوں میں کس صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟ بتا رہی ہیں ثمن خان۔
لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کے عربی رسم و الخط والے لباس پہننے پر پیش آئے واقعے کے بعد اب اس مارکیٹ کے تاجر کیا رائے رکھتے ہیں؟ جانتے ہیں ثمن خان سے۔
پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو نامزد کیا ہے۔ اگر وہ وزیرِاعلیٰ منتخب ہو جاتی ہیں تو صوبے کی پہلی خاتون وزیرِاعلیٰ ہوں گی۔ لاہور کے شہری مریم نواز کی نامزدگی پر کیا تاثرات رکھتے ہیں؟ جانیے ثمن خان کی اس ویڈیو میں۔
پاکستان کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں اکثریت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ہے۔ یہ امیدوار اس وقت مرکزِ نگاہ ہیں کیوں کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔ عوام ان امیدواروں سے کیا توقعات رکھتے ہیں؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
انتخابی نتائج میں تاخیر کو عوام کیسے دیکھ رہے ہیں اور جو نتائج آئے ہیں ان پر لوگوں کی کیا رائے ہے؟ جانیے لاہور سے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
"ووٹنگ کے ایک دن پر ہمارے مُستقبل کے پانچ سالوں کا انحصار ہوتا ہے تو چاہے پھر یہ ہمارا سینٹر لاہور کے کسی دوسرے کونے میں بھی بنا دیتے تو حق رائے دہی کے استعمال سے ہمیں روک نہیں پاتے۔"
الیکشن میں اب چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ البتہ پاکستان تحریکِ انصاف کی مہم دیگر سیاسی جماعتوں سے زرا مختلف نظر آئی۔ لاہور میں پی ٹی آئی کی مہم کیسی رہی؟ بتا رہی ہیں ثمن خان۔
عام انتخابات میں چند گھنٹے باقی ہیں۔ لاہور میں سیاسی ماحول گرم ہے کیوں کہ وہاں سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نواز شریف کے مدِ مقابل پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد ہیں۔ ہماری نمائندہ ثمن خان نے لاہور کے مختلف حلقوں کا دورہ کیا اور ووٹ کے بارے میں عوام کی رائے جانی۔
پنجاب کے شہر چکوال کے ایک کسان نے اپنے گاؤں میں پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک 'منی ڈیم' بنایا ہے۔ یہ ڈیم کتنا کامیاب ہے اور یہ منصوبہ انہوں نے کیسے مکمل کیا؟ دیکھیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
آج دنیا بھر میں ڈس ایبلڈ پرسنز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ہم آپ کو ملوا رہے ہیں لاہور کی انعم خان سے جو ڈس ایبلٹی کے باوجود نہ صرف ملازمت کرتی ہیں بلکہ اپنے بچے اور گھر کو بھی سنبھالتی ہیں۔ انعم خان سے کی کہانی جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
دیہی علاقوں میں سردار کی حیثیت رکھنے والے لمبرداروں کا کردار شہروں میں تو ختم ہوگیا ہے۔ لیکن گاؤں کی سطح پرمقامی مسائل ضلعی انتظامیہ و حکومت تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے اب بھی لمبردار کام کرتے ہیں۔ اب اس کردار میں خواتین بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ایسی ہی لمبردار خواتین کی کہانی لائی ہیں ثمن خان۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف وطن واپسی کے بعد عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں لیکن ان کی آمد پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں بہت سے سوال اٹھ رہے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یا پھر عوامی حمایت انہیں واپس لائی ہے؟ ماہرین ان کی واپسی کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بچا ہوا کھانا کئی افراد کا پیٹ بھر سکتا ہے؟ پاکستان کے شہر لاہور کی 'رزق' نامی تنظیم ضائع ہونے والے کھانے کو حق داروں تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ یہ تنظیم کیسے کام کر رہی ہے؟ جانیے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ثمن خان کی اس خصوصی رپورٹ میں۔
نظر بہتر کرنے کے لیے انجیکشن لگوایا اور بینائی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے۔ پنجاب میں آنکھوں کے انجیکشن لگوانے کے بعد مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ کیا ہے اور اس سے مریضوں کی زندگی کس طرح متاثر ہوئی ہے؟ ثمن خان نے متاثرہ مریضوں سے یہی جاننے کی کوشش کی ہے۔
پنجاب کے شہر قصور سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ فاطمہ نور موت کے کنویں میں موٹرسائیکل چلاتی ہیں۔ فاطمہ نور کی کہانی لائی ہیں ثمن خان اپنی اس رپورٹ میں۔
پی ٹی آئی کے گرفتار کارکن عباد فاروق کے 8 سالہ بیٹے عمار کی موت کا معاملہ اس وقت موضوعِ بحث ہے۔ عمار کی والدہ اور اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ بچے کی موت پولیس کے خوف اور والد کی جدائی سے پیدا ہونے والے ذہنی مسائل سے ہوئی۔ لیکن کیا ذہنی مسائل سے کسی بچے کی موت ہوسکتی ہے؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
برطانیہ میں 10 سالہ سارہ شریف کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ برطانوی پولیس نے سارہ کے والد، سوتیلی والدہ اور چچا کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کیس کے بارے میں مزید تفصیلات بتا رہی ہیں ثمن خان۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وادی بنجوسہ سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے۔ اس وادی کی سیر کرا رہی ہیں ثمن خان۔
مزید لوڈ کریں