Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے محمد سجاد کو سیشن کورٹ نے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد انہیں اعلیٰ عدالت سے انصاف ملنے میں 10 سال لگ گئے۔ سجاد ریسلنگ مقابلوں میں فوج کی نمائندگی کے علاوہ نیشنل چیمپئن بھی رہ چکے تھے۔ محمد سجاد کی کہانی دیکھیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کو جمعرات کو ان کے آبائی علاقے پلینز میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ جمی کارٹر کا دورِ صدارت پاکستان کے لیے کیسا ثابت ہوا تھا؟ جانیے تجزیہ کاروں کی رائے اس رپورٹ میں۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں بھی فور وہیلر ای ویز کی اسمبلنگ شروع ہو گئی ہے۔ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کا اسکوپ کیا ہے اور کیا صارفین کے لیے ایک ریگولر گاڑی کی نسبت الیکٹرک کار فائدے مند ہو سکتی ہے؟ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ۔
ٹیکن ایک ویڈیو گیم ہے جو آپ میں سے اکثر لوگوں نے اپنے پلے اسٹیشن، کمپیوٹر یا پھر بچپن میں ٹوکن والی گیم کی دکانوں پر کھیلی ہو گی۔ اب اس گیم کے بین الاقوامی مقابلے بھی ہوتے ہیں جو گزشتہ دو سال سے پاکستانی گیمرز جیت رہے ہیں۔ عاطف بٹ اور ارسلان عیش، دونوں کھلاڑیوں کی کہانی نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیٹ کی شکایات آ رہی ہیں اور لوگوں کو سوشل میڈیا ایپس تک رسائی اور واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہر کچھ دن بعد انٹرنیٹ کے یہ مسائل پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور فری لانسرز کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
لاہور کے رہائشی ظہیر احمد اعوان دنیا بھر سے لکڑی کے بنے منفرد اور نایاب نوادرات اکٹھے کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف کلیکٹر ہیں بلکہ پرانے درختوں کو تراش کر خود بھی مختلف چیزیں بناتے ہیں۔ ظہیر کے اس شوق کے بارے میں جانیے انہی کی زبانی۔
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کیسے ہوں گے؟ ماہرین کی رائے جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
لاہور اس سال بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست ہے اور شہریوں کو اسموگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسموگ کے سبب استھما اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے کیا حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟ جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کے بعد قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا چیف جسٹس پاکستان نامزد کیا جس کے بعد صدر نے بھی ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس کے لیے سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو کیوں نامزد نہیں کیا گیا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
حکمراں اتحاد جمعرات کو ممکنہ آئینی کورٹ اور ججز کی تعیناتی سے متعلق پارلیمںٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے جا رہا ہے۔ اس ترمیم کا مقصد کیا ہے اور اس سے سپریم کورٹ اور ججز کے اختیارات میں کیا تبدیلیاں آئیں گی؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
کراچی میں ایک بار پھر چینی انجنئیروں کو قائداعظم انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نزدیک دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس میں دو چینی شہریوں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔ کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کو دہشت گردی کا زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے؟ وائس آف امریکہ نے دفاعی مبصرین سے بات کی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کو مخصوص نشستیں دینے نہ دینے کا معاملہ سلجھ نہیں رہا بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور پارلیمنٹ کی نئی قانون سازی کے بعد معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ اب جب کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو چکا ہے تو کیا اس فیصلے پر عمل ہوگا یا الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کی قانون سازی کو فوقیت دے گا؟
حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم پارلیمان میں لانے کی کوشش کی لیکن جمعیت علماء اسلام(ف) کی عدم حمایت کے سبب آئینی ترمیم پارلیمان میں پیش نہ ہوسکی۔ حکومت مولانا فضل الرحمان کو منانے میں کیوں ناکام رہی اور کیا ترمیم پیش نہ کرنے پر اسٹیبشلمنٹ حکومت سے ناراض ہے؟ مبصرین کی رائے جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
گیمنگ انڈسٹری دنیا میں اربوں ڈالرز کی ایک بڑی صنعت بن چکی ہے۔ لیکن پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کہاں کھڑی ہے اور اس فیلڈ میں نوجوانوں کے لیے کتنے مواقع ہیں؟ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں حالیہ کچھ عرصے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو بھی متاثر کیا ہے۔ مہنگی بجلی کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے سے کئی فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو کن مسائل کا سامنا ہے؟ جانیے فیصل آباد سے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ایم پاکس وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ وائرس کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟ نوید نسیم نے اسی معاملے پر ماہرین سے بات کی ہے۔
پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ میں خلل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں آن لائن کام کرنے والے فری لانسرز سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستان سے بیرون ملک آئی ٹی سروسز فراہم کرنے والوں کو کن چیلنجز کا سامنا ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جب گولڈ میڈل جیتا تو ملک کے لیے 40 برس بعد اولمپکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل تھا۔ اس سے قبل 1984 میں لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ پاکستان اس عرصے میں کسی بھی کھیل میں گولڈ میڈل کیوں نہ جیت سکا؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی قید کو ایک برس مکمل ہو گیا ہے۔ اس ایک سال کے دوران متعدد مقدمات میں بریت کے باوجود ان کی رہائی ممکن کیوں نہ ہو سکی اور اب عمران خان مذاکرات کی پیش کش کیوں کر رہے ہیں؟ جانیے مبصرین کی رائے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں اس وقت مارکیٹ میں پھلوں کے بادشاہ آم کی کئی اقسام دستیاب ہیں لیکن شہری شکایت کر رہے ہیں کہ آم کی مٹھاس اور ذائقہ پہلے جیسا نہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں