Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
حکومتِ پاکستان نے تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کو تجزیہ کار کیسے دیکھ رہے ہیں اور کیا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے غیر جمہوری طاقتوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کو شہریوں کے کالز سننے یا ٹریس کرنے کی اجازت دینے پر انسانی حقوق کے کارکن اور تجزیہ کار کیا کہہ رہے ہیں؟ اس قانون سے انسانی حقوق کیسے متاثر ہوں گے اور حکومت نے کال ریکارڈنگ کی اجازت کیوں دی ہے؟ جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پانچ جولائی 1977 کو آرمی چیف جنرل ضیاالحق نے نہ صرف مارشل لا نافذ کر کے وزیرِ اعظم ذوالفقار بھٹو کی حکومت ختم کی بلکہ بعدازاں انہیں قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار بھی کیا گیا۔ یہ نواب احمد خان قصوری کے قتل کا مقدمہ تھا جس میں بھٹو کو پھانسی دی گئی۔ اہم تاریخی حقائق جاننے کے لیے دیکھیے یہ ڈاکیومینٹری۔
پاکستان میں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک فائر وال لگانے کی خبریں آئی تھیں۔ فائر وال ہوتی کیا ہے اور کیا اسے لگانے کے بعد پورا انٹرنیٹ حکومت کے کنٹرول میں ہوگا؟ کیا یہ فائر وال چین کی فائر وال جیسی ہوگی؟ اس رپورٹ میں ہم نے ایسے ہی سوالوں کے جواب جاننے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان میں بہت سے طلبہ مالی مشکلات کی وجہ سے یونیورسٹی کی فیسیں ادا نہیں کر پاتے اور تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ لیکن اب ایک اسٹارٹ اپ مڈل کلاس طلبہ کو فیس کے لیے آسان اقساط پر قرض فراہم کر رہا ہے۔ 'ایجوفائی' سے طلبہ کیسے اپنی فیس جمع کرا سکتے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
قصور کے مظفر فاروق کو قتل کے ایک مقدمے میں عدالت نے سزائے موت سنا دی تھی جو بعد ازاں سپریم کورٹ نے غلط قرار دی۔ لیکن انہیں ایک غلط سزا میں انصاف پانے کے لیے تقریباً 21 برس انتظار کرنا پڑا۔ مظفر فاروق کی کہانی جانیے انہی کی زبانی، نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پاکستان دنیا بھر میں کھیلوں کے سامان کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ اب اسے یہ اعزاز بھی مل رہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی امریکی کرکٹ ٹیم پاکستان کی ایک اسپورٹس کمپنی کی اسپانسرڈ کٹ پہن کر میدان میں اترے گی۔ امریکی ٹیم کی کٹ پاکستان میں کیسے بنی؟ جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی سے صارفین کو کتنا فائدہ ہوا؟ جانیے وائس آف امریکہ کے نمائندے نوید نسیم کی اس ویڈیو میں۔
پاکستان میں گزشتہ برس نو مئی کو پیش آنے والے واقعات میں سے ایک واقعہ لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کا بھی ہے جس پر فوج نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا تھا۔ مشتعل مظاہرین کور کمانڈر ہاؤس تک کیسے پہنچے تھے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نو مئی 2023 کو گرفتاری اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات کے بعد ملک کا سیاسی منظر نامہ کافی حد تک تبدیل ہو گیا۔ پاکستان کی سیاست میں نو مئی کے بعد کیا کچھ ہوا؟ دیکھیے لاہور سے نوید نسیم کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
پاکستان اور بھارت چاول کے بڑے برآمد کنندگان میں شامل ہیں۔ تاہم ان دونوں ملکوں کے درمیان چاول کی ایک اہم قسم 'باسمتی' کی حقِ ملکیت کے معاملے پر قانونی جنگ چل رہی ہے۔ پاکستان میں موجود چاول کے کاشت کار اس معاملے پر پریشان ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ بھارت یہ کیس جیت گیا تو یہ ہم پر ایٹمی حملے جیسا ہوگا۔
پاکستان میں 14 ویں صدارتی انتخاب میں حکمران اتحاد کے امیدوار آصف زرداری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ آصف زرداری دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ صدر آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی اتحاد پانچ سالہ اقتدار کی مدت مکمل کر سکے گا؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد نو منتخب پارلیمان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف وزیرِاعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ (ن) لیگ کے قائد اور تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایکس کی بندش اظہارِ رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کو کیسے متاثر کرتی ہے؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں انتخابی عمل کے 24 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی مکمل نتائج نہیں آ سکے ہیں جس پر خاصی تنقید ہو رہی ہے۔ یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نتائج کو مینیج کر رہی ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
آٹھ فروری کے عام انتخابات کی ساکھ پر بعض حلقے سوالات اٹھا رہے ہیں وہیں ایک سوال یہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا انتخابات کے بعد سیاسی استحکام آ سکے گا؟ نوید نسیم نے اسی معاملے پر تجزیہ کاروں سے بات کی ہے۔
پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل اسٹیبلشمنٹ کے مبینہ کردار کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں آئندہ انتخابات کتنے شفاف ہوں گے؟ تجزیہ کاروں کی رائے جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ آن لائن جلسے کے دوران عمران خان کی آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے ذریعے تیار کردہ آڈیو چلانے کے بعد اس کا استعمال موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جینس پاکستان کے عام انتخابات اور انتخابی مہم پر کسس طرح اثر انداز ہو سکتی ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
لاہور کی 'زپ ٹیکنالوجی' نامی کمپنی نے ایسی اسمارٹ الیکٹرک بائیکس تیار کی ہیں جسے گھنٹوں چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ صارف بیٹری کو صرف ایک منٹ میں مکمل طور پر چارج شدہ بیٹری سے تبدیل کر سکتا ہے۔ ان بائیکس کی مینٹیننس پر ماہانہ کتنا خرچہ آتا ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس کے بعد حال ہی میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں بھی بری کر دیا گیا ہے۔ انتخابات سے پہلے نواز شریف کی دونوں کیسز میں بریت اور سیاست میں عدلیہ کے کردار کے بارے میں تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں