Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
الیکشن کمیشن کی طرف سے آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد کرانے کے اعلان کے باوجود الیکشن میں تاخیر سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ الیکشن کے انعقاد سے متعلق اس بے یقینی کی وجوہات کیا ہیں، جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں اٹھارھویں ترمیم کا معاملہ ایک بار پھر زیرِ بحث ہے۔ اٹھارھویں ترمیم میں کون سی ایسی اہم تبدیلیاں تھیں جس کی وجہ سے یہ آئینِ پاکستان میں کی جانے والی ترامیم میں اہم سمجھی جاتی ہے اور اس ترمیم پر کچھ حلقوں کو مسئلہ کیوں ہے؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے افغانستان پر حالیہ الزامات پر بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت کو پاکستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں۔ ان کے بقول اصل مسئلہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کا ردِعمل قابلِ فہم ہے۔ نوید نسیم کی رپورٹ۔
سپریم کورٹ کی طرف سے عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد نو مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات اب انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان عدالتوں سے ملنے والی سزائیں ملٹری کورٹس کی سزاؤں سے زیادہ سخت ہو سکتی ہیں۔نوید نسیم کی رپورٹ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف چار سال بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچیں گے۔ نواز شریف لاہور کے مینارِ پاکستان پر جلسہ کریں گے۔ نواز شریف کی واپسی کو تجزیہ کار کس طرح دیکھتے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
لاہور کی ایک یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم فلسطینی طالبِ علم غزہ کی صورتِ حال سے پریشان ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ غزہ میں ان کے گھر والے زندہ ہیں یا نہیں کیوں کہ وہاں انٹرنیٹ، پانی، بجلی سب بند ہیں۔ ان کے بقول غزہ میں کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کب مارا جائے گا۔ نوید نسیم کی رپورٹ۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی سے دنیا کے مختلف ممالک میں موجود فلسطینی بھی تشویش کا شکار ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایک فلسطینی طالبِ علم ہشام محمد بھی انہی فلسطینیوں میں شامل ہیں جو غزہ میں موجود اپنے خاندان کے بارے میں فکر مند ہیں۔ نوید نسیم کی رپورٹ۔
کیا عام انتخابات جنوری میں ہو پائیں گے؟ یہ سوال اکثر پاکستانیوں کے ذہن میں ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے باوجود انتخابات کے معاملے پر اب بھی ابہام کیوں ہے اور کیا معیشت کے استحکام تک انتخابات نہیں ہوں گے؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت یکم نومبر کو کرے گی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیس نہ صرف سپریم کورٹ بلکہ ان اداروں کے لیے بھی چیلنج ہوگا جن کی نشاندہی عدالت نے اپنے فیصلے میں کی تھی۔ فیض آباد دھرنا کیس پر تجزیہ کاروں کی رائے جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
جسٹس عمر عطا بندیال لگ بھگ ڈیڑھ سال تک چیف جسٹس رہنے کے بعد ہفتے کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اپنی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل بھی انہوں نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے جیسا ایک اور بڑا فیصلہ دیا۔ بطور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور پر دیکھیے نوید نسیم کی یہ رپورٹ۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے علی رضا گزشتہ 12 برس سے گھروں میں مالی کا کام کر رہے ہیں۔ علی کہتے ہیں کہ ان کی ماہانہ آمدن 35 سے 40 ہزار ہے لیکن اس مرتبہ ان کا بجلی کا بل 17 ہزار روپے آگیا ہے۔ علی رضا کو مہنگائی اور بلوں کی وجہ سے کن مشکلات کا سامنا ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس ویڈیو میں۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے سے متعلق بیان کے بعد یہ بحث جاری ہے کہ اب ان ایکٹس کی قانونی حیثیت کیا ہے۔ اس معاملے میں ماہرینِ قانون اور تجزیہ کاروں کی کیا رائے ہے؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں حال ہی میں کچھ چینلز نے آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے تجربات کرتے ہوئے اے آئی اینکرز متعارف کرائے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے میڈیا انڈسٹری میں کیا تبدیلیاں آ سکتی ہیں؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
"میں نے اپنے بچوں کی جانیں بچائیں۔ کرایے کی گاڑی لے کر انہیں یہاں سے منتقل کیا۔" یہ الفاظ ہیں جڑانوالہ کے رہائشی سالم مسیح کے جن کے گھر اور املاک کو ہجوم نے اس وقت نقصان پہنچایا جب توہین مذہب کے الزام کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ مزید تفصیل ضیاء الرحمٰن اور نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم کی جانب سے کرسچن کالونی میں جلاؤ گھیراؤ سےگرجا گھراور متعدد املاک تباہ ہوگئی ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کا کیا قصور تھا جو ان کے گھروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ضیاءالرحمٰن اور نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے الزام میں گرجا گھروں اور مسیحیوں کی املاک کو نذر آتش کیے جانے کے بعد صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔ مزید بدامنی کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔
دنیا بھر میں جہاں آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) کے بڑھتے استعمال سے لاکھوں ملازمتیں خطرے میں ہیں وہیں یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا پاکستان میں اے آئی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو گا؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سزا اور گرفتاری پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس فیصلے کا پہلے سے پتا تھا۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد لگتا ہے کہ اگلے عام انتخابات کے نتائج پہلے سے اسکرپٹڈ ہیں۔ تجزیہ کار عمران خان کی گرفتاری کو کیسے دیکھتے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس ویڈیو میں۔
نو مئی کو آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 33 افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ ان ہی مشتبہ افراد میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پنجاب کے بیٹے ارزم جنید بھی شامل ہیں۔ ارزم کو 15 مئی کو حراست میں لیے جانے کے بعد سے ان کے اہلِ خانہ کس حال میں ہیں؟ نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ عباس سے تعلق رکھنے والے ارمغان محمود لاہور کی جامعہ پنجاب میں زیر تعلیم ہیں۔ مہنگائی سے ان کی زندگی پر کیا فرق پڑا ہے؟ جانتے ہیں انہی کی زبانی۔
مزید لوڈ کریں