طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
زلمے خلیل زاد بدھ کو کابل پہنچے جہاں انہوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ننگرہار میں اتحادی افواج، افغان فورسز اور طالبان کی کارروائیوں سے داعش کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں افواج کی تعداد کو کم کرنے کے لیے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔ البتہ, انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکہ افغانستان سے کتنے فوجیوں کا انخلا چاہتا ہے۔
چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق یہ مشقیں دونوں ممالک کے فوجی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی جبکہ ان سے بحریہ کے درمیان اسٹرٹیجک تعاون بھی بڑھے گا۔
امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں طالبان سے بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آنے کے امکانات پہلے کی نسبت زیادہ ہو گئے ہیں۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکی سفارت کار کی سی پیک پر تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین مشترکہ مفادات کے لیے مشاورت اور تعاون کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔
زلمے خلیل زاد نے طالبان کی طرف سے 10 افغان فوجیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت قیدیوں کے تبادلے کے بعد ہوئی ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان سے قیدیوں کا تبادلہ افغانستان میں جنگ بندی کا آغاز بن سکتا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان محمّد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات شروع کرنے میں ہچکچاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار رہا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان نے فیس بک کے مواد تک رسائی روکنے کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اسی مواد کو ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کے مطابق انسانی حقوق کی وزارت کو سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق انسانی حقوق کے مقدمات میں سزائیں دیے جانے کی شرح بہت کم ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے افغان حکومت کے اعلان کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
صدر اشرف غنی کے بقول، طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ بین الاقوامی برادری اور امریکہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ انس حقانی بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہوں گے۔
افغان حکام کے مطابق دورے کے دوران ملاقاتوں میں اسلام آباد اور کابل کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
تجزیہ کار زاہد حسین کہتے ہیں کہ پاکستان اس منصوبے سے بھارتی پنجاب کی سکھ برادری کو اپنی جانب راغب کرنا چاہتا ہے۔ ماضی میں بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک چلتی رہی ہے۔
بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے پاسپورٹ کی شرط ختم کیے جانے سے متعلق ملنے والی اطلاعات واضح نہیں ہیں۔
افغان وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ افغان سفیر کو پاکستان کے خفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلی جنس یعنی آئی ایس آئی کی طرف سے پاکستانی دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا تھا۔
پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات سفارت کاروں اور عملے کو گزشتہ دو دن کے دوران مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا ہے جبکہ ان کی نقل و حرکت میں بھی رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔
پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم فریڈم نیٹ ورک کے مطابق کمزور تفتیش کے نظام کے باعث صحافیوں کے قتل میں ملوث افراد بچ نکلتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں