تجزیہ کار قمر چیمہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بھارت رواں سال اپریل میں ہونے والے لوگ سبھا انتخابات سے قبل 2019 کی طرح پاکستان کے خلاف کوئی فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ، چین اور پاکستان کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔how
محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہونے 190 کیسز میں سے لاہور میں 75 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان اور ایران کو شدت پسندی کے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر افغانستان کی صورتِ حال اور وہاں مبینہ طور پر موجود دولتِ اسلامیہ (داعش) اور کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں اسلام آباد اور تہران دونوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
پاکستان کے ایوانِ بالا کے رکن سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اب اس پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد کی بنیاد پر عام انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر دی ہے۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو برقرار رکھنے سے پاکستان میں آئین شکنی کا راستہ بند ہو سکتا ہے۔ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف وفات پا چکے ہیں، لہذٰا اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
داعش کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شدت پسند تنظیم پاکستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے اقلیتوں اور شیعہ کمیونٹی پر حملوں کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سنگل بینچ کی جانب سے جاری کیا گیا حکم امتناع ختم کر دیا۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کہتے ہیں کہ گزشتہ سال پاکستان کو شدید معاشی چیلنج درپیش رہا جس کی وجہ سے اس کا انحصار دوست ممالک سے تعلقات بہتر بنانے پر رہا۔
مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض واقعات اور حادثات کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔
پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے حال ہی میں ایک خط کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اب پاکستانی خواتین بغیر کسی محرم کے حج پر جاسکتی ہیں۔ لیکن وزارت کے مطابق اکیلی خاتون عازم حج والدین یا شوہر کی عدم موجودگی کی صورت میں اگلے نزدیک ترین محرم رشتے دار کی اجازت پر حج پر جاسکتی ہے۔
تنظیم کے مطابق ستمبر 2022 میں یو اے ای میں قید پاکستانیوں کی تعداد 1600 تھی جو دسمبر 2023 میں بڑھ کو پانچ ہزار 292 ہو گئی۔
امریکہ کے اعلیٰ عہدے دار افغانستان سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان دوروں میں کن معاملات پر بات ہوگی؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے الگ نہیں رکھا جا سکتا، لیکن طالبان حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ملک کے اندر ایک جامع سیاسی اصلاحات متعارف کروائیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق بیورو آف پاپولیشن، رفیوجیز اینڈ مائیگریشن کی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جولیٹا والس تین روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔
پاکستان کی طرف سے باضابطہ طور پر 'برکس' پلیٹ فارم کی رکنیت کی درخواست کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ برکس کی رکنیت پاکستان کے لیے سیاسی اور اقتصادی طور پر سود مند ہو گی۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی طرف سے پاکستان کے اس مطالبے پر تاحال کوئی ٹھوس جواب سامنے نہیں آیا اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں سردمہری بڑھ رہی ہے۔
پاکستان نے کراچی بندرگاہ کے راستے افغانستان جانے والے سامان پر کچھ پابندیاں عائد کی تھیں۔ پاکستانی حکام کا الزام ہے کہ ڈیوٹی فری سامان افغانستان جانے کے بعد اسمگل ہو کر پاکستان پہنچ جاتا ہے جس سے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں افغان سفارت خانے اور پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے الگ الگ سوشل میڈیا پوست میں بتایا کہ وفد نے منگل کو اسلام آباد میں نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کی بے دخلی کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی پاکستان کے قوانین کے عملی نفاذ کی خواہش کا اظہار ہے۔
مزید لوڈ کریں