حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جاتا رہا کہ وزیراعظم نواز شریف پارلیمان کے اجلاس میں آ کر وضاحت دیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ مئی میں چار ملکوں کا پانچواں اجلاس ہو گا اور اس دوران طالبان کو مذاکرات (کی میز پر) لانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ۔
پاناما دستاویزات کا انکشاف کرنے والی تنظیم ’انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انویشٹیگیٹو جرنلسٹس‘ (آئی سی آئی جے) سے وابستہ لگ بھگ چار سو صحافیوں نے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد دستاویزات کا ایک سال تک باریک بینی سے جائزہ لیا۔
نو سالہ شعیب احمد اور 13 سالہ عبدالرشید کو اُن کی پراسرار بیماری کی وجہ سے شمسی یا سولر بچوں کے نام سے پکارا جا رہا ہے کیونکہ یہ بچے دن کے وقت عام بچوں کی طرح معمولات زندگی میں مشغول رہتے ہیں لیکن سورج غروب ہوتے ہی یہ بالکل مفلوج ہو جاتے ہیں۔
پولیس کے مطابق، اس حملے کا ہدف صوبہٴ نازیان میں قبائلی عمائدین تھے، جو کہ شدت پسندوں کے خلاف مقامی ملیشیاء فورس بنا رہے تھے
افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو منگل کو افغانستان کے صوبہ غزنی میں افغان اور امریکی سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کر کے بازیاب کروایا۔
آئی سی آئی جے نے کہا ہے کہ وہ 9 مئی کو ان دستاویزات میں موجود دو لاکھ آف شور کمپنیوں کی ’’قابل تلاش‘‘ معلومات آن لائن شائع کرے گی۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان بہادری سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور پاکستان کی قربانیوں نے دنیا کو محفوظ بنایا ہے۔
اُدھر انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے جمعہ کو ایک بیان میں عنبرین کے غیرت کے نام پر قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
آئندہ مالی سال کے لیے وزارت خارجہ کے بجٹ سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اُمور خارجہ کے اجلاس میں وزارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ممکنہ سائبر حملوں سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے آٹھ کروڑ روپے درکار ہوں گے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ ایف سولہ طیاروں کی فناسنگ کا متبادل انتظام ہو گیا ’’تو ہم خرید لیں گے ورنہ ظاہر ہے کہیں اور سے جہاز دیکھنے پڑیں گے۔‘‘
اعتزاز احسن نے متفقہ اعلامیے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تجویز کیا گیا ہے کہ احتساب کا عمل جلد شروع ہو اور اس عمل کا آغاز وزیراعظم اور اُن کے خاندان کے خلاف تفتیش سے ہو۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے چیف جسٹس کی زیر نگرانی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔ ’’لیکن اس عمل پر بھی مخالفین نے اپنا پینترا پھر سے بدل لیا ہے اور کھوکھلے نعروں پر سیاست کر رہے ہیں۔‘‘
ملک میں حالیہ مہینوں میں نا صرف صحافیوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا بلکہ مختلف نشریاتی اداروں کے دفاتر پر بھی حملے گئے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات اور ممبئی حملوں کے سلسلے میں جلد اور واضح پیش رفت کا مطالبہ کیا۔
افغان صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے کابل میں افغان انٹیلی جنس کے دفتر پر طالبان نے ایک بڑا حملہ کیا تھا جس میں لگ بھگ 70 افراد ہلاک اور 340 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
پاکستان کی تاریخ میں فوج کے سربراہ کی طرف سے اپنے ہی ادارے میں حاضر سروس افسران کے خلاف اس طرح کی تادیبی کارروائی ایک غیر معمولی اقدام ہے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں طالبان کے اس بڑے حملے کے بعد پاکستان کا مجوزہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوتی چھوٹو گینگ کا سربراہ حساس اداروں کی تحویل میں رہے گا۔
ڈاکٹر فوزیہ موسیقی ہی کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے عام شہریوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور قریب لانے کی کوشش میں ہیں۔
مزید لوڈ کریں