سینئر صحافی اور تجزیہ کار زاہد حسین نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ کسی تنظیم یا گروپ کے موقف کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کا فائدہ نہیں ہوتا۔
حزبِ مخالف کی جماعت تحریکِ اںصاف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی اور اُسے آئندہ پورے ایک سال کا بجٹ پیش کرنے کا حق حاصل نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017ء میں دہشت گردی کے سبب ہونے والی ہلاکتوں میں تو کمی آئی ہے لیکن مذہبی اقلیتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسے ’آسان اہداف‘ پر تشدد میں اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں پہلے ہی تناؤ پایا جاتا ہے اور سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر کسی بھی طرح کی پابندی کے تعلقات پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے بدھ کو ملاقات کی جس میں دیگر اُمور کے علاوہ افغان امن عمل کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلوچستان میں مسیحی برادری پر ہونے والے دو حالیہ حملوں کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کیے جانے والے پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں آباد مسیحی خوف کا شکار ہیں۔
ملالہ نے کہا کہ بیرونِ ملک کے قیام کے دوران ان کی ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ وہ اپنے وطن واپس جائیں اور اپنے لوگوں سے ملیں اور باتیں کریں۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی اتحادی افواج کو ان دہشت گردوں کو پکڑنا چاہیے اور انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
جواد ظریف نے کہا کہ افغانستان میں داعش اور طالبان میں ایک مقابلہ نظر آتا ہے کہ کون زیادہ تشدد کرتا ہے۔
ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کی آبی ضروریات کے تناظر میں ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ نہ صرف پانی کے ضیاع کو روکنے بلکہ اسے ذخیرہ کرنے کے لیے چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیم بنانا بھی ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ مبینہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکے۔
افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل گزشتہ سال دسمبر میں معمول کے مطابق موسمِ سرما کے سبب روک دیا گیا تھا۔
ایک معروف مذہبی شخصیت ڈاکٹر راغب نعیمی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھانی چاہیئے۔
ٹرمپ کے اس اعلان پر پاکستان کی حکومت کی طرف سے تو فوری طور پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے البتہ پارلیمان کے ایوانِ بالا کے دو اراکین نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے امریکہ کے تشخص کو دھچکا لگے گا۔
مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اگر اُن کے رشتہ دار پاکستان لایا جائے اور وہ بقیہ سزا یہاں پوری کریں تو اس سے کم از کم اُن کی اپنے پیاروں سے ملاقات تو ہو سکے گی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ کے مطابق کراچی پولیس کے ایس ایس پی راؤ انوار اسلام آباد ہوائی اڈے سے ایک بین الاقوامی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہے تھے جب انہیں امیگریشن پر روک لیا گیا۔
وزیرِ خارجہ خواجہ آصف اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ سمیت بعض دیگر ارکانِ اسمبلی نے بھی عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے اُنھیں پارلیمانی کمیٹی کے سامنے طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فائرنگ کے اس تازہ واقعے کے متعلق بھارت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
سفیر ایلس ویلز نے امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے سینیئر عہدیداروں کے ہمراہ پیر کو پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی۔
مزید لوڈ کریں