پولیس کے مطابق تربت میں ایک سرکاری کوارٹر کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم رائفل کا ایک خول اور ایک کارتوس بھی ملا ہے۔
حیات بلوچ نامی طالب علم کو 13 اگست کو اس وقت ایف سی اہل کار نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جب تربت میں بم دھماکے کے بعد وہ اسی مقام پر اپنے والدین کے ہمراہ موجود تھا۔
کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار اور تعلیمی ادارے بند تھے تو وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئی تھیں۔ تاہم لاک ڈاؤن کے دوران کوئٹہ کی شاہدہ عباسی نے کراٹے کے ایک آن لائن عالمی مقابلے میں تیسری پوزیشن جیت لی۔ عالمی وبا کے دور میں آن لائن کراٹے کی کہانی، شاہدہ عباسی کی زبانی
دھماکہ چمن کے علاقے مال روڈ پر اس وقت ہوا جب وہاں سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکار گاڑی میں گزر رہے تھے۔
سیلاب سے سب زیادہ نقصان ضلع کچھی کے علاقے بولان میں ہوا۔ جہاں دو مقامات پر پل جب کہ کئی جگہ سے سڑک پانی میں بہہ گئی ہے جس سے بلوچستان اور سندھ کے درمیان زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔
بلوچستان کے روایتی کھانوں میں سجی خاصی مقبول ہے۔ مہمانوں کی تواضع کرنی ہو یا پھر گھر پر کوئی دعوت، بلوچستان میں اکثر دسترخوانوں پر سجی ضرور رکھی جاتی ہے۔ کوئٹہ کی سجی میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہاں آنے والے اسے کھائے بغیر نہیں رہ پاتے؟ جانتے ہیں مرتضیٰ زہری کی رپورٹ میں
گزشتہ روز چمن سرحد پر شیلنگ اور فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جمعے کو بھی مشتعل مظاہرین نے ریلی نکالی اس دوران تصادم میں مزید سات افراد زخمی ہو گئے۔
بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحدی گزرگاہ کو حکومت پاکستان نے عید کے دوران جذبہ خیر سگالی کے طور پر گزشتہ روز تین دن کے لیے پیدل سفر کرنے والوں کے لیےکھول دیا تھا
بلوچستان کے طلبہ ہمیشہ سے سیاست میں سرگرم رہے ہیں۔ چند سال قبل جبری گمشدگی کے بڑھتے واقعات نے طلبہ کو سیاست سے دور کر دیا تھا لیکن اب وہ دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔ بلوچستان کے طلبہ ان دنوں آن لائن کلاسز اور انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ کے مطالبات کیا ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں
بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کی ویڈیوز بنا کر ہراساں کرنے کے کیس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے سے ڈرائیور سمیت چار مزدور زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا گیا۔
مقامی سیاسی جماعتوں، تاجروں اور شہریوں نے نانک رام کی لاش کے ہمراہ وڈھ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بازاروں میں شٹ ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، حملے میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں 5 زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بلوچستان میں چمن کے سرحدی علاقوں سے روزانہ ہزاروں مزدور روزگار کمانے افغانستان جاتے تھے لیکن کرونا وائرس نے ان کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے۔ چمن بارڈر اب ہفتے میں چھ دن کھل رہا ہے لیکن پیدل آنے جانے والوں کے لیے صرف ایک دن مقرر ہے۔ مزدوروں کو اس پالیسی سے کیا مشکلات ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں
پاکستان کا صوبۂ بلوچستان بھی ان دنوں ٹڈی دَل کے حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔ صوبے کے تقریباً تمام اضلاع میں ٹڈی دل فصلیں اور باغات اجاڑ رہے ہیں۔ ماہرینِ خوراک فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے سبب صوبے میں آئندہ سال غذائی قلت کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ دیکھیے مرتضی زہری کی ڈیجٹیل رپورٹ
بلوچستان میں چمڑے پر کشیدہ کاری کا فن صدیوں پرانا ہے۔ اس فن کو زندہ رکھنے والا ایک ہی خاندان بچا ہے۔ بزرگ کاری گر ماما حسن کہتے ہیں کہ چمڑے پر کشیدہ کاری کو پسند کیا جاتا ہے اس لیے وہ اس فن کو نئی نسل میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ متروک پیشوں پر دیکھیے وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز کا پانچواں حصہ
پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران بند کی گئی ٹرین سروس دو ماہ بعد جزوی بحال ہو گئی ہے۔ بدھ کو مختلف بڑے اسٹیشنز سے ٹرینیں مسافروں کو لے کر روانہ ہوئیں۔ مسافروں کو وائرس سے بچانے کے لیے مختلف اسٹیشنز پر انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ مزید دیکھیے اس رپورٹ میں
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے خلاف برسر پیکار فرنٹ لائن ورکرز کو سراہا جا رہا ہے۔ کوئٹہ کے نوجوانوں مصوروں نے بھی شہر کی اہم شاہراہوں پر وال پینٹنگ کے ذریعے طبی عملے، صحافیوں اور امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان مصوروں کی اس کاوش سے متعلق دیکھیے یہ ڈیجیٹل رپورٹ۔۔
مزید لوڈ کریں