پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی پرانے گرم ملبوسات کی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے۔ پرانے ملبوسات کے بازار عمومی طور پر کم آمدنی والے افراد یا متوسط طبقے کی ترجیح اس لیے ہوتے ہیں کیوں کہ ان میں کم پیسوں میں اچھی چیزیں مل جاتی ہیں۔
سردی بڑھنے کے ساتھ پرانے گرم ملبوسات کی فروخت میں اضافہ

1
اکثر گرم ملبوسات کی مارکیٹ میں رش سردیوں میں عروج پر ہوتا ہے جب کہ گرمی میں یہاں گرم ملبوسات کے بجائے دیگر سامان فروخت ہوتا ہے۔

2
کراچی، لاہور اور دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ کی مارکیٹ بھی گرم ملبوسات کے لیے مشہور ہے۔

3
یہ بازار سریاب لنک روڈ پر عارضی طور پر مختلف چھوٹی چھوٹی اور کچی دکانوں پر مشتمل ہے۔

4
اس مارکیٹ میں پرانے کپڑے ، پینٹس، شرٹس، جیکٹس، رضائیاں، بچوں کی جرابیں، ٹوپیاں، دستانے، جوتے اور دیگر گرم ملبوسات نسبتاََ کم قیمت پر مل جاتے ہیں۔