بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سردی میں اضافے کے بعد گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ گیس کی قلت کے باعث لوگ جست یا المونیم کے بنے روایتی چولہے استعمال کرنے پر مجبور ہیں جن میں لکڑی کو جلایا جاتا ہے۔
کوئٹہ: گیس کی قلت کے باعث روایتی چولہوں کا استعمال

1
سردیوں میں کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے نیچے چلا جاتا ہے۔ ایسے میں گھروں کو گرم رکھنا نہایت ضروری ہو جاتا ہے۔

2
شہر میں گیس پریشر کم ہونے سے روایتی چولہوں کی مانگ بڑھ گئی ہے جس میں لکڑی کو جلایا جاتا ہے۔

3
کوئٹہ کی معروف ٹک ٹک گلی میں ان دنوں دھاتی چولہے بنانے کے کام میں تیزی آ گئی ہے۔

4
کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر سرد ترین علاقوں میں بھی ان چولہوں کا استعمال بڑھ رہا ہے۔