پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ضلع تربت میں اونٹ پر ایک انوکھی موبائل لائبریری قائم کی گئی ہے۔ اس لائبریری کو مند کے علاقے میں گھر گھر لے جایا جاتا ہے اور بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی طرف مائل کیا جاتا ہے۔
بلوچستان میں اونٹ پر قائم انوکھا کتب خانہ

1
اونٹ پر قائم کردہ لائبریری کو غیر سرکاری تنظیم 'الف لیلیٰ بک بس سوسائٹی' اور 'فی میل ایجوکیشن ٹرسٹ' کے زیرِ انتظام چلایا جا رہا ہے۔

2
ملک کے سب سے پسماندہ صوبے بلوچستان میں اسکولوں کی کمی ہے۔ اس وجہ سے اس موبائل لائبریری کو علاقے میں بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

3
لائبریری کے ذریعے نہ صرف بچوں میں کتب بینی کا شوق پیدا کیا جا رہا ہے۔ بلکہ بچوں میں مفت کتابیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

4
لائبریری کے منتظمین میں شامل سیدہ بشارت کاظمی کا دعویٰ ہے کہ یہ اس نوعیت کا پاکستان کا پہلا اونٹوں پر بنایا گیا کتب خانہ ہے۔