تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو بڑی کامیابی ملے گی۔ ان کی خواہش ہے کہ عمران خان انہیں نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑائیں۔ مکمل انٹرویو دیکھیے۔
بعض حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس آئندہ برس آٹھ فروری کو شیڈول انتخابات کے لیے اُمیدوار نہیں ہوں گے۔ تاہم پارٹی رہنما اس تاثر کو رد کرتے ہیں۔
امریکہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے آبادی، پناہ گزین و مائیگریشن جولیٹا والس تین روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو واپس روانہ ہوئیں تو جمعرات کو افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ اپنے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
اگست میں قومی اسمبلی اپنی مدت سے قبل تحلیل کی گئی تاکہ انتخابات کے لیے 90 روز کا وقفہ لیا جائے مگر الیکشن کمیشن نے 90 روز کے اندر الیکشن کروانے سے معذرت کر لی۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق جولیٹا والس نوئیس دورۂ اسلام آباد کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے شراکت داروں سے ملاقات کریں گی تاکہ عدم تحفظ کا شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی بلکہ شاید اکثریت کے قریب بھی نہ پہنچ سکے۔ اس بنا پر وہ کہتے ہیں کہ آئندہ حکومت اتحادی حکومت ہو گی اور اس میں کون کون سی سیاسی جماعت شامل ہو گی اس کا فیصلہ انتخابی نتائج آنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ن لیگ اقتدار کا سوچ رہی ہے اور میں اپنی جماعت کی اس سوچ سے اتفاق نہیں کر سکتا۔ سابق وزیرِ اعظم کے مطابق وہ اس لیے الیکشن نہیں لڑ رہے کیوں کہ وہ اس الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ خرابی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
پاکستان میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی رہنماؤں کی طرف سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے اور پولیٹیکل انجینئرنگ کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ان باتوں میں کس حد تک حقیقت تک ہے اور کیا فوج اب بھی سیاست میں مداخلت کر رہی ہے؟ جانیے تجزیہ کاروں کی زبانی علی فرقان کی رپورٹ میں۔
پاکستان کوپ 28 میں مسلسل اور توسیع شدہ عالمی تعاون حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر پاکستان کو امید ہےکہ وہ ماحولیات کی عالمی کانفرنس میں درپیش مشکلات اور پریشانیوں کو پیش کرے گا اور ترقی یافتہ ممالک مسئلے سے نمٹنے میں اس کی مدد کریں گے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی سیاست سے باہر نہیں ہونا چاہتی اس بنا پر عمران خان کے پارٹی چیئرمین کے عہدے سے دست براداری جیسا اہم فیصلہ کیا گیا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن کسی ملک کا اہم ترین مرحلہ ہوتے ہیں جہاں ان لوگوں کا انتخاب ہوتا ہے جنہوں نے ملک کا اقتدار سنبھال کر ملک کی فیصلہ سازی کرنی ہے تو یہ انہی کے پاس ہونا چاہیے جو پاکستان کی سالمیت، آئین اور اداروں پر یقین رکھتے ہوں۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابات سے دور نہیں رکھنا چاہیے۔ لیکن عوام کو اکسانے والوں کو الیکشن لڑنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ وی او اے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کے قریب نہیں تھی لیکن وہ کبھی افواج کے خلاف بھی نہیں رہی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پاور پالیٹکس (اقتدار کی سیاست) کے لیے مشہور ہیں جب کہ بلاول بھٹو عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اس لیے دونوں کے درمیان سوچ کا فرق وقتاً فوقتاً مختلف مراحل پر دکھائی دیتا ہے۔
بعض قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے پاس یہ فیصلہ چیلنج کرنے کا اختیار نہیں ہے جب کہ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ حکومت چاہتی ہے کہ نو مئی کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے۔ وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانا میرے آئینی اختیار میں نہیں ہے۔ مکمل انٹرویو دیکھیں۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق سپریم کورٹ کی واضح ہدایات اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد انہیں کوئی شبہ نہیں کہ انتخابات اعلان کردہ تاریخ آٹھ فروری 2024 کو نہیں ہوں گے۔
ہفتے کو ریاض میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں او آئی سی نے غزہ میں فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے جواز کو مسترد کیا تھا۔
انٹیلی جینس چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کئی ہفتوں سے خبریں گردش کررہیں تھیں تاہم حکومت یا فوج کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
پاکستان میں اگست میں قائم ہونے والی نگراں حکومت سے قبل اتحادی حکومت کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف سے جاری پرانے قرض پروگرام کی آخری دو اقساط کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا تھا۔
منگل کو لاہور میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال پر مشتمل وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
مزید لوڈ کریں