اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور قبلہ اول سے نظریاتی تعلق ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس نے 'طوفان الاقصی' آپریشن کے ذریعے 'گریٹر اسرائیل' کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔
بعض ماہرین کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو سیاسی منظر نامے سے باہر رکھنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ بظاہر ایک جماعت کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
بورڈنگ کے بعد مختلف ممالک سے آئے ہوئے لیگی رہنماؤں اور صحافیوں کے ہمراہ لاؤنچ میں پہنچا تو وہاں کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفاق صدیقی کہتے ہیں کہ نواز شریف 'ووٹ کو عزت دو' کے بیانیے پر قائم ہیں۔ دبئی ایئرپورٹ پر وائس آف امریکہ کے علی فرقان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف بہت پہلے وطن واپس آنا چاہتے تھے۔
ملک میں سیاسی بے یقینی کے ماحول میں انتخابات سے قبل نواز شریف کی پاکستان واپسی کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
گلگت بلتستان کو پاکستان کے پانچویں صوبے کا درجہ دینے کے لیے پارلیمنٹ سمیت فیصلہ ساز فورمز پر کافی بحث ہوئی تاہم تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہم برسوں سے کوشش کر رہے ہیں کہ گلگت کو آئینی و قانونی صوبے کا درجہ دیا جائے۔ لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلگت کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت دینے سے مسئلہ کشمیر کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔
افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کا افغان شہریوں کو ملک سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کابل کی طرف سے اسلام آباد کے خدشات دور نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔
افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات میں پاکستان سے افغان باشندوں کی واپسی اور آباد کاری ممکن نظر نہیں آتی۔ وی او اے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے منصوبہ بندی کے تحت مہاجرین کی واپسی ہوسکے۔
پاکستان کسٹم نے منگل کو ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے سامان کی ترسیل پر 10 فی صد پروسسینگ فیس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سفارتی و مشرقِ وسطیٰ امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد اسلام آباد کے لیے خود کو اس عمل سے دور رکھنا مشکل ہوگا۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بغیر عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سیاسی و صحافتی حلقے 'مائنس ون' فارمولا سے تعبیر کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان میں عام انتخابات آئندہ سال جنوری میں کرانے کے اعلان پر ملک کی سیاسی جماعتوں نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا الیکشن کے مہینے کے اعلان پر کیا کہنا ہے؟ جانیے علی فرقان کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں نگراں حکومت کے قیام کے بعد اور آئندہ چند ماہ میں ممکنہ عام انتخابات سے قبل سیاسی ماحول میں تیزی آ رہی ہے جب کہ گزشتہ حکومت کی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیان بازی شروع ہو گئی ہے۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگرچہ مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ضرور ہے لیکن یقین ہے کہ بیک وقت سرحدی خطرات پر بھی قابو پائیں گے اور انتخابی عمل بھی بلا رکاوٹ مکمل کرائیں گے۔
پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و امان اور سرحدی صورتِ حال کے باعث سرِ دست عام انتخابات کے التوا کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ہے لیکن یقین ہے کہ بیک وقت سرحدی خطرات پر بھی قابو پا لیں گے۔
سابق گورنر پنجاب اور عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ اُنہیں اُمید ہے کہ نئے چیف جسٹس فائز عیسیٰ 90 روز میں الیکشن یقینی بنائیں گے۔ وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو دئے گئے انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ تحریکِ انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان مفاہمت ہو جائے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیاست ناممکنات کا کھیل نہیں ہے اور ان کی جماعت اگر 'ضیاء الحق کی باقیات' کے ساتھ ہاتھ ملا سکتی ہے تو پی ٹی آئی سے اتنے تعلقات خراب نہیں ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر سیاست نہ کر سکیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق منگل کو تہران میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ خطے بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ایران اور پاکستان کا کردار اہم ہے۔
آصف علی زرداری نے بیان دیا کہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن (ای سی پی) نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے اور زور دیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے۔
مزید لوڈ کریں