چھ روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے، گرے لسٹ سے نکالنے یا اس میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستانی حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے اس ایکشن پلان کے تحت انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ حکومت مخالف احتجاج کا اعلان کرتے ہیں، نیب کا نوٹس آ جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مارچ میں ہر صورت حکومت کے خلاف احتجاج ہو گا۔ اگر اُنہیں گرفتار بھی کر لیا گیا تو اُن کی بہن آصفہ اُن کی آواز بنیں گی۔
قومی اسمبلی میں مہنگائی پر بحث سمیٹتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کہ تمام ادوار میں ترقی کی رفتار مستقل نہیں رہتی کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں اور حکومتوں کو حالات کی مجبوری کے باعث قرض پروگرام کی طرف جانا پڑتا ہے
پاکستان کے ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.6 فی صد تھی جو جنوری 2020 میں بڑھ کر 14 اعشاریہ 6 فی صد ہو گئی جب کہ جنوری 2019 میں یہ شرح 5 اعشاریہ 6 فی صد تھی۔
ایک غیر سرکاری ادارے 'ادارہ تعلیم و آگاہی' کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2019 کے مطابق سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے تاہم اب بھی چھ سے 16 سال کی عمر کے 17 فیصد بچے سکول نہیں جا رہے۔
سینیٹ اجلاس میں اراکین کا کہنا تھا کہ چینی شہری پاکستان آ رہے ہیں لیکن پاکستانیوں کو نہیں آنے دیا جا رہا۔ پاکستانیوں کا چین سے انخلا نہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے کیوں کہ باقی ممالک اپنے لوگوں کا انخلا کر رہے ہیں۔
پاکستان کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ 2019 کے دوران بھی تشدد، خواتین کو نشانہ بنانے، صحافت پر قدغنیں اور لسانی و مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ہوتے رہے۔
حکومت نے حال ہی میں برآمدی صنعتوں کے لیے مقررہ 7.5 پیسے فی یونٹ بجلی فراہمی کے فیصلے میں تبدیلی لاتے ہوئے اضافی ٹیکس عائد کیا ہے۔
اراکین سینیٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے آنے کے بعد وفاقی وزرا نے سی پیک اور چین سے متعلق تنقیدی بیانات دیے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس معاملے پر امریکہ اور وفاقی وزرا کا بیانیہ ایک ہے۔
وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق 650 صفحات پر مشتمل تحریری رپورٹ ورکنگ گروپ میں پیش کر دی ہے اور بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں آٹے کے بحران اور قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے تین لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دی ہے جس پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی عائد نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار کے مطابق افغانستان سے ملحقہ چمن بارڈر پر ماہانہ 40 ہزار ٹن گندم غیر قانونی طور پر منتقل ہو رہی تھی جس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے روک دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق ایلس ویلز 22 جنوری تک پاکستان کے دورے پر رہیں گی۔ اس دوران وہ اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار اپوزیشن رہنماؤں کی قید سے رہائی بھی اسی مفاہمتی عمل کا حصہ ہے، جس کے باعث حکومت و حزبِ اختلاف کے رہنما محاذ آرائی اور سخت بیانات سے اجتناب برت رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ مجموعی طور پر غلطی پر نہیں ہوتا۔ نہ ہی کسی ادارے کو مجموعی طور پر غلط کہا جا سکتا ہے۔
پی پی پی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملے میں پہل کی گئی۔ خطے میں تناؤ کی صورت حال میں پاکستان کو امریکہ اور ایران سے درینہ تعلقات کی بنیاد پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے امید ظاہر کی ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم متفقہ طور پر منظور ہو جائیں گی۔
اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین موجود نہیں تھے جب کہ عبوری چیئرمین بھی نہیں بنایا گیا۔ قواعد کے برخلاف پارلیمانی سیکریٹری نے اجلاس کی صدارت کی تھی۔
آرمی ایکٹ ترمیمی مسودہ منظوری کے لیے جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ حزب اختلاف کی حمایت کے لیے وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد کی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں۔
مزید لوڈ کریں