کانفرنس کے ابتدا میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واجب الادا ٹیکس جمع کرانے کا یہ نوٹس سرینا عیسیٰ کے ٹیکس ادائیگی سے متعلق جمع کرائے گئے جواب پر اعتراض عائد کرتے ہوئے ارسال کیا ہے۔
سرمایہ کاری کے تنازعات کے حل کے لیے قائم بین الاقوامی عدالت ریکوڈک معاملے کے حتمی فیصلے کے لیے پاکستان کی اپیل پر آئندہ برس مئی سے سماعت کرے گی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سینیٹ اور قومی اسمبلی اراکین پر مشتمل ہوتا ہے اور حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ کسی ایک ایوان سے مسترد ہونے کی صورت میں مشترکہ ایوان سے قانون سازی کرائی جا سکتی ہے۔
افغانستان مفاہمت کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی جس میں بین الافغان مذاکرات سمیت علاقائی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس پروگرام کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بینک کی شاخ یا سفارت خانے جائے بغیر اپنا بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے اور آن لائن رقوم کی ترسیل بھی کر سکیں گے۔
اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دھمکیوں اور تشدد کا سامنا کرنے والوں کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔
پاکستان کے مختلف صحافتی اداروں میں کام کرنے والی 150 سے زائد خواتین صحافیوں کی جانب سے 'ڈیجیٹل بدزبانی کے خلاف اتحاد' کے عنوان سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق 15 ستمبر سے ملک بھر کی جامعات، کالجز اور نویں و دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ہائی اسکولز کھولے جائیں گے۔
فیس بک کے مطابق داخلی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بعض نیٹ ورکس خطے میں مشتبہ مربوط سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جس کے پیش نظر پاکستان سے چلائے جانے والے 453 فیس بک اکاؤنٹس، 103 پیجز اور 78 گروپس کو بند، جب کہ 107 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
ایک ماہ کے عرصے میں موبائل براڈ بینڈ یعنی تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد میں 16 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رسائی ابھی دور دراز علاقوں میں محدود ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر شکیل رامے کا کہنا ہے کہ معیشت سے متعلق حکومت کے بیانات اور دعوے غیر حقیقت پسندانہ ہیں جس کی وجہ سے وہ غیر ضروری تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
مبصرین کے مطابق حاصل بزنجو نے سخت حالات کے باوجود قوم پرست سیاست کرتے ہوئے وفاق سے رشتہ جوڑے رکھا اور اپنے سیاسی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ تین ماہ کے دوران لگ بھگ 15 لاکھ اور چھ ماہ میں 22 لاکھ سے زائد افراد کی نوکریاں ختم ہو سکتی ہیں۔
ایف اے ٹی ایف اکتوبر میں ہونے والے اپنے اجلاس میں تجویز کردہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا اس میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کی بیٹی کو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کا میڈیا سیل خواتین صحافیوں پر آن لائن حملوں میں ملوث نہیں ہے۔
انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق کیا جاوید اقبال بطور چیئرمین نیب سیاست دانوں کے خلاف ماورائے قانون کارروائیاں کر رہے ہیں؟ خطرہ تو سیاست دانوں کو ان سے ہونا چاہیے اور وہ پارلیمنٹ آنے کو سیکیورٹی خطرہ قرار دے رہے ہیں۔
بعض خواتین صحافیوں نے چند روز قبل ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید کی بنیاد پر ان پر سوشل میڈیا پر حملے کیے جاتے ہیں اور ٹرولنگ کے باعث ان کے لیے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینا ناقابل یقین حد تک مشکل ہو گیا ہے۔
تھینک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار اور حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔ وزرا کے مبہم بیانات اور مذہبی رہنماؤں کے حقائق کے برخلاف پیغامات نے عام آدمی کو عالمی وبا سے بچاؤ کی مکمل حفاظتی تدابیر اپنانے سے دور رکھا۔
جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان پانچ بڑے صارف ممالک میں شامل ہے جہاں ٹرمز آف سروس یا کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے باعث ٹک ٹاک پر موجود ویڈیوز کو بڑی تعداد میں ہٹایا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں