شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اگر او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس نہیں بلاسکتی تو وہ مجبوراً وزیرِ اعظم سے کہیں گے کہ وہ مسلم ممالک جو کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں اُُن کا اجلاس بلا لیں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے 'یوم استحصالِ کشمیر' سرکاری سطح پر منایا۔ ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں جب کہ صبح 10 بجے ٹریفک روک کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے مابین فوجی تصادم کا راستہ روکنے کے لیے کوشش کی اور محاذ آرائی میں کمی لانے میں کامیاب بھی رہا۔
ترمیمی بل کے مطابق جس شخص پر سیکیورٹی کونسل پابندیاں عائد کرے گی اور وہ اس پر عمل نہیں کرتا تو سزا کے علاوہ جرمانے کی شرح ایک کروڑ سے بڑھا کر پانچ کروڑ کر دی گئی ہے۔
حزب اختلاف نے حکومت کے ساتھ اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث قانون سازی کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو جواز بنا کر آرڈیننس کا اجرا قومی سلامتی کا معاملہ ہے جسے عوام اور پارلیمنٹ سے خفیہ رکھا گیا۔
پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے بدھ کو مذہبی انتہا پسندی کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران یوٹیوب پر پابندی کا عندیہ دیا تھا
اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک نے پیٹرول کے حالیہ بحران کا ذمہ دار حکومت کی ترسیل میں بدانتظامی اور آئل پرائسنگ کے طریقہ کار کو قرار دیا ہے۔
پاکستان میں ڈیجیٹل رائٹس کی تنظیموں نے پی ٹی اے کی جانب سے ان پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایچ آر سی پی کے سروے کے مطابق صرف 25 فیصد عوام نے کرونا کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کو مؤثر کہا ،جب کہ 94 فیصد کے خیال میں مزور وبا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
فخر امام کا کہنا تھا کہ فصلوں کی انشورنس پالیسی کو آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ عام کسان بھی اس سے مستفید ہو سکے۔
ٹڈی دَل سے نمٹنے اور زراعت کے شعبے میں بہتری کے لیے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ جانتے ہیں فخر امام کی زبانی
ترمیمی مسودے کے مطابق سی پیک اتھارٹی کو انتظامی اور مالی خود مختاری کے علاوہ کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا بھی اختیار ہو گا۔
ایران نے بھارت کی جانب سے تاخیر کا عذر پیش کرتے ہوئے اسے چاہ بہار ریلوے منصوبے سے الگ کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایران نے 400 ارب ڈالرز کے 25 سالہ معاشی منصوبے پر دستخط کر کے اپنا وزن چین کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔
اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، چینل 24 کی بندش اور دیگر اخبارات کے مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پائلٹس کے مشکوک لائسنسوں سے متعلق اپنے بیان کے غیر ذمہ دارانہ یا قبل از وقت ہونے کے تاثر کو رد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کا تحفظ عزیز ہے۔ کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات اور پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات پر دیکھیے غلام سرور خان کا انٹرویو۔
غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کے حوالے سے بیان پر بعض حلقوں کی جانب سے بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے۔ طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ ملک اور اداروں کے بہترین مفاد میں ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ حملے کا منصوبہ بھارت میں بنا۔ حملہ آور لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔ جیسے ممبئی میں بڑی دہشت گردی ہوئی تھی۔
حزب اختلاف نے بجٹ پر 21 ترامیم پیش کیں جنہیں ووٹنگ کے ذریعے مسترد کیا گیا۔ بجٹ منظوری کے دوران ایک موقع پر جب اسپیکر نے حزب اختلاف کے کہنے پر ووٹنگ کرائی تو حکومتی نشستوں پر 160 جب کہ حزب اختلاف کی نشستوں پر 119 ارکان موجود تھے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ امریکہ نے ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کو مار دیا، شہید کر دیا جس کے بعد پوری دنیا نے ہم پر الزام تراشیاں شروع کر دیں۔
مزید لوڈ کریں