اس سے قبل جرمانے کی ادائیگی کے تنازع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مشکلات کا سامنا تھا اور اطلاعات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے گئے تھے۔
پچھلے سال ستمبر میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی منظور کرائی تھی، جس میں وقف کی زمینوں پر قائم مدارس بھی شامل تھے۔
امین الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت سماجی رابطوں کے نیٹ ورکس کے حوالے سے بنائے گئے قوائد پر بین الاقوامی کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے کو تیار ہے: وفاقی وزیر کی وائس آف امریکہ سے گفتگو
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگریز، ریاست مخالف اور فحش مواد پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2022 تک ملک میں 'فائیو جی' لانچ ہو جائے گا۔ امین الحق کی وائس آف امریکہ کے علی فرقان کے ساتھ گفتگو۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 16 فروری 2021 کو ان کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر اس کی تجدید نہیں کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ان کی گرفتاری کو اغوا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نواز شریف سے سیاسی وفاداری تبدیل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ نیب کے ایک ترجمان نے کہا کہ خواجہ آصف کو ان کے معلوم ذرائع سے زائد آمدن ہونے کی الزام کے سلسلے میں پکڑا گیا ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق برطانیہ میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم کے متاثرین کی پاکستان میں بھی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانیہ سے آنے والے تین مسافروں کے نمونوں میں نئی قسم کے وائرس سے مشابہت پائی گئی ہے۔
اس اتفاق رائے کے نتیجے میں حکومت ٹیکس اہداف پر نظر ثانی نہیں کرے گی اور بعض اہم ٹیکس اقدامات پر عمل درآمد آئندہ چھ ماہ تک معطل رکھے گی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے وقت کے بارے میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں میں یکسوئی نہیں پائی جاتی۔ پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمتِ عملی کا وضع نہ ہونا، حکومت کے سخت مؤقف کو تقویت دے رہا ہے۔
وفاقی ترقیاتی ادارے نے اسلام آباد ہندو پنچائت کے صدر پریم داس کو تحریری آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو برادری کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کے لیے چاردیواری کی مشروط اجازت دی جاتی ہے۔
امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور کئی ملکوں میں کچھ ممکنہ ویکسینز کی آزمائش جاری ہے۔ پاکستان میں بھی ایک ویکسین آزمائشی مرحلے میں ہے۔ چین سے آنے والی یہ ویکسین ہزاروں رضا کاروں کو لگائی جا چکی ہے۔ دیکھیے علی فرقان کی ڈیجیٹل رپورٹ۔
پنجاب کے شہر سرگودھا کے رہائشی محمد نوید کے بھائی خالد 2012 میں چھٹی مکمل کر کے واپس جا رہے تھے کہ جدہ ایئر پورٹ پر اُن کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر اُنہیں حراست میں لے لیا گیا۔
وزارت اقتصادی امور کے ترجمان کے مطابق ملکی بیرونی آمدنی کی مد میں 4.5 ارب ڈالرز موصول ہوئے۔ جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 45 فی صد اضافہ ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب بھارت میں داخلی سیاست کسانوں کے احتجاج کے باعث انتشار کا شکار ہے جب کہ چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر گزشتہ کئی ماہ سے سرحدی کشیدگی چل رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں پاکستان اپنے خلیجی اتحادی ممالک سے تعلقات میں پیدا شدہ سرد مہری کو دور کر سکے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے منگل کو سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی رقم ادا کر دی ہے جب کہ بقیہ ایک ارب ڈالر اگلےے ماہ ادا کرے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور یورپین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں عالمی اداروں کے غلط استعمال، نفرت کے پرچار اور جعلی معلومات کی تشہیر کا سنجیدہ نوٹس لیا جانا چاہئے۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان کے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات میں پہلے جیسی گرم جوشی نہیں پائی جاتی۔
پاکستان میں تحقیقاتی ویکسین کے اس نوعیت کے ٹرائل پہلی مرتبہ ہو رہے ہیں جس میں ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین رضاکارانہ اس تجرباتی عمل کا حصہ بن چکے ہیں۔
مزید لوڈ کریں