پی ڈی ایم کے صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے ڈائیلاگ کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اختلاف سے ڈائیلاگ نہیں این آر او چاہتی ہے جسے وہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر اور بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مابین ہونے والی اس ملاقات کو خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے تناظر میں اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 'میثاق پاکستان' پر سیاسی جماعتوں کی قیادت رواں ماہ لاہور میں دستخط کرے گی۔
طاہر اشرفی نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں توہینِ مذہب کے قانون کے غلط استعمال کو خاطر خواہ حد تک روکا کیا گیا ہے اور اس کی شق 295 سی کے تحت غلط مقدمات کے اندراج کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔
پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق، توہینِ مذہب کے قانون کے غلط استعمال اور عالمی امور پر دیکھیے طاہر اشرفی کا وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو انٹرویو۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں فلسطین کا مسئلہ، تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، اسلاموفوبیا اور مذہب کی بدنامی پر بات ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے قائم اس مشترکہ کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہوں گے۔ حکام کے مطابق کمیٹی کا مقصد ملک کے خفیہ اداروں کی استعداد کار کو بڑھانا اور ان کے باہمی تعاون کو مزید مربوط کرنا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے امور پر وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی کے مطابق اسلام آباد کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات حالیہ برسوں میں سب سے بہترین ہیں جس کی مثال یو اے ای کے ولی عہد کا گزشتہ سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
گزشتہ اتوار کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 23 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نو نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ سات آزاد اراکین بھی ان انتخابات میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات اچھے انداز میں چل رہے ہیں۔ مالیاتی ادارے نے کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اضافی ایک ارب 40 کروڑ ڈالر فوری فراہم کیے تھے۔
دفترِ خارجہ نے یہ وضاحت ان میڈیا رپورٹس پر کی ہے جن میں وزیر اعظم عمران خان کے ایک ٹی وی انٹرویو کو منسوب کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر امریکہ کا دباؤ ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے اتوار کو راولپنڈی میں احتجاجی ریلی نکالی تھی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور کئی مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درج ملنے سے اس کا پاکستان کی سیاست سے گہرا تعلق پیدا ہو جائے گا اور اسی وجہ سے حالیہ انتخابات میں سیاسی گہما گہمی زیادہ ہے۔
حکومتی وزرا کی جانب سے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعووں کے باوجود تحریک انصاف کے دو سال سے زائد عرصے میں عوام کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سینیٹ و قومی اسمبلی کے پارلیمانی سربراہان کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے عدم شرکت کے اعلان کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کہ سعودی عرب سے حاصل قرض کی ادائیگی کا متبادل تلاش نہ کر پانے کی صورت میں پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام کو جاری نہیں رکھ سکے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھوتی جا رہی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کے بعد مسلم لیگ (ق) کی ناراضگی سے حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں خاصی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کچھ ماہ سے ضروری غذائی اشیا ٹماٹر، پیاز، مرغی، انڈے، چینی اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان کی سیاسی قیادت سمجھتی ہے کہ اگرچہ اس صدارتی انتخاب کے نتیجے میں امریکہ کے نئے سیاسی دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بڑی تبدیلی تو واقع نہیں ہو گی لیکن اس کے دنیا اور بالخصوص ایشیائی خطے میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
پارلیمانی امور پر وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رحم کی اپیل دائر کرنے پر پہلے تحفظات تھے۔ لیکن اب انہوں نے اس اپیل پر دستخط کر دیے ہیں۔
مزید لوڈ کریں