عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کی پریس کانفرنس میں عام لوگوں کی سہولت کے لیے کوئی بھی اطلاع نہیں تھی اور صرف اتنا ہی بتایا گیا کہ تمام استشنیٰ ختم ہونے کے بعد اب جن چیزوں پر ٹیکس نہ ہونے یا کم ہونے کی وجہ سے قیمت کم تھی، ان میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران مونال ریسٹورنٹ نے رضاکارانہ طور پر تین ماہ میں ریسٹورنٹ منتقل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ایک اعلیٰ سطح کے حکومتی ذریعے کے مطابق یہ فائر وال سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی طرز پر کام کرے گا جہاں ریاست کسی بھی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرتی ہے۔
عمران خان سے جب ان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست کے خلاف ویڈیو پوسٹ ہونے پر سوال ہوا کہ کیا یہ پوسٹ آپ کی مرضی سے کی گئی؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ میں جیل میں بیٹھ کر ویڈیو کیسے پوسٹ کر سکتا ہوں۔
عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں موجود کرپشن پر بات کی تو جسٹس جمال نے کہا کہ عمران صاحب آپ سب مل کر آگ بجھائیں۔ یہ نہ دیکھیں کہ پانی پاک ہے یا نہیں۔ فی الحال آگ بجھائیں۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ میرے ہاتھ بندھے ہیں مجھے سزائیں دے کر اندر کر رکھا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک موقع پر خواجہ حارث سے کہا کہ اگر آپ اتنے ہی ایماندار تھے تو اپنے دور حکومت میں ایمنسٹی کیوں دی۔ برطانیہ کی مثال دی جاتی ہے بتائیں وہاں کیوں ایمنسٹی نہیں دی جاتی۔ ممکن ہے نیب ترامیم کا آپ کے مؤکل کو فائدہ ہو۔
چیف جسٹس نے پوچھا کیا مصطفی کمال نے فیصل واوڈا سے متاثر ہو کر دوسرے روز پریس کانفرنس کی؟َ مصطفی کمال کے وکیل فروغ نسیم نے جواب دیا کہ یہ محض ایک اتفاق تھا۔
سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے کہا کہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تھا۔ قانونی غلطیوں کی پوری سیریز ہے جس کا آغاز یہاں سے ہوا تھا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے توہینِ عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے جب کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے معافی مانگنے کے بجائے عدالت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ملزمان کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کا کہنا ہے کہ اس کیس میں جرم، ٹرائل اور سزا سے متعلق ریکارڈ انہیں آج تک نہیں ملا۔
طالبان حکام کے مطابق جمعرات کو کابل میں ہونے والی ملاقات میں طالبان حکومت کے نائب وزیرِ داخلہ محمد نبی عمری اور ان کے پاکستانی ہم منصب محمد خرم آغا نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔
وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے اس معاملے پر انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کی شام تفتیشی ٹیم عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے تفتیش میں تعاون سے انکار کردیا۔
سماعت کے آغاز میں ہی اس کی لائیو اسٹریمنگ کا سوال اس وقت کھڑا ہوا جب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے درخواست کی کہ یہ مفادِ عامہ کا کیس ہے۔ لہذا اسے براہ راست نشر کیا جائے۔
احمد فرہاد کی اہلیہ سیدہ عروج زینب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی۔ ہماری احمد فرہاد سے اب تک ملاقات نہیں کروائی گئی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی تک احمد فرہاد حبس بے جا میں ہے۔
بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے۔ ملک ریاض نے ان چھاپوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنیں گے۔ ملک ریاض کے خلاف اس وقت 190 ملین پاؤنڈ کیس سمیت کون کون سے کیسز موجود ہیں؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
ملک ریاض کا نام اگرچہ بہت سے کیسز میں سامنے آیا ہے۔ لیکن 190 ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کا کیس بھی ہے جس میں ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ان کی جائیداد ضبطی کے لیے عدالتی احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔
جمعے کو احمد فرہاد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو امید کی جارہی تھی کہ اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کے بعد دو ہفتے سے لاپتا شاعر بازیاب ہوجائیں گے اور انہیں عدالت میں پیش کردیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سیکٹر جی ایٹ فور میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے اطراف مبینہ غیر قانونی تعمیرات کو بھی منہدم کر دیا۔
سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ پریس ایسوسی ایشنز نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے حوالے سے پیمرا کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرانے کے لیے جمعے تک کی مہلت دے دی ہے۔ منگل کو اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو کہا کہ وہ ذمے داری لیتے ہیں کہ احمد فرہاد کو ریکور کرلیں گے۔ اس کیس میں احمد فرہاد کی وکیل ایمان مزاری کی وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا سے گفتگو دیکھیے۔
مزید لوڈ کریں