سرگرم کارکن آگسٹن جیکب اس اشتہار کو سماجی تفریق پیدا کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔
ایک قبائلی راہنما ملک عادل خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مقامی لوگ سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اب تک بیس سے زائد خاندان یہاں سے منتقل ہو چکے ہیں۔
چیمبرکی صدر شمامہ ارباب نے وائس آف امریکہ کے ساتھ گفتگو میں اس نمائش کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ اس صوبے میں رونقیں واپس لوٹ رہی ہیں۔
عبدالقادر نے دعویٰ کیا کہ خاص طور پر امن کمیٹیوں میں ایسے لوگ شامل ہیں جو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے اور پولیس ان کی ایما پر ہی کارروائیاں کرتی ہے۔
قبائلی راہنما ملک عبدالرزاق ذکاخیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ دو طرفہ کشیدگی کے باعث خاص طور پر سرحد کی بندش سے دونوں جانب کے عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی روز مرہ زندگی پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔
سوات میں خواتین کے جرگہ کی بانی تبسم عدنان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ لوگوں میں شعور کی کمی کے ساتھ ساتھ اکثر میاں بیوی کے درمیان ذہنی ہم آہنگی کے فقدان کے باعث بھی مہلک واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
جنوبی وزیرسان کے حکام کا کہنا ہے کہ واپسی کا یہ عمل 14 مارچ سے شروع ہو گا اور 18 اپریل تک جاری رہے گا جس میں لگ بھگ تیس ہزار خاندان اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔
پاکستان نے افغانستان سے ملحقہ طورخم اور چمن کے مقام پر سرحدی راستے سات اور آٹھ مارچ کو عارضی طور پر دو روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
قبائلی سیاسی اتحاد کے صدر سردار خان نے کہا پانچ سال کی بجائے آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی قبائلی علاقوں کو صوبے میں ضم کیا جائے اور ان علاقوں کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔
اطلاعات کے مطابق الس خان نامی شخص سائیکل پر کپڑے فروخت کرتا تھا اور جمعرات کو جب پولیس نے ایک مقامی عدالت کے باہر قائم ایک چوکی پر اُسے روک تو اُس شخص نے سائیکل سے اتر کر دوڑ لگا دی۔
پاکستان نے رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والے مختلف دہشت گرد واقعات کے بعد افغانستان کے ساتھ اپنی دونوں اہم سرحدی گزرگاہوں کو یکطرفہ طور پر بند کر دیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ چند روز سے مقامی مساجد میں رہنے پر مجبور تھے، لیکن گزشتہ روز انھیں وہاں سے بھی حکام نے مبینہ طور پر بے دخل کر دیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج شیر محمد خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان مطالبات پر غور کرے تاکہ ملک میں بسنے والے غیر مسلموں میں برابر کا شہری ہونے کا احساس مضبوط ہو سکے۔
نقل مکانی کر کے جانے والے پاکستانی قبائلیوں کی واپسی کا عمل گزشتہ ماہ کے وسط میں شروع ہوا تھا اور قبائلی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اب تک بارہ سو خاندان واپس لوٹ چکے ہیں۔
طورخم گرزگاہ کے دونوں جانب سامان سے لدے سینکڑوں ٹرک اور دیگر گاڑیاں کئی روز سے کھڑی ہیں، گاڑیوں کے ڈرائیور سرحد کی بندش اور غیر یقنیی حالات کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔
اکثر واقعات میں ان خواتین کو قتل کے بعد ان کی لاش ویرانے میں پھینک دی جاتی رہی جنہیں بعد ازاں لاوارث قرار دے کر دفن کر دیا گیا۔
پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب چیئرمین ضیاء الحق سرحدی بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ سرحد کی بندش سے دو طرفہ تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے شہری علاقے قبائلی علاقے سے جڑے ہوئے ہیں اور وہاں سے عسکریت پسند آ کر صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق ضلع بونیر کے علاقے کلپانی میں اتوار کی صبح چرواہوں کے تین بچے قریبی پہاڑیوں میں اپنے مویشی لے کر گئے تھے جہاں انھیں ایک دستی بم پڑا ہوا ملا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا تفریق کارروائیاں کرتے رہیں گے۔
مزید لوڈ کریں