تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ جون 2018کو مکمل کیا جانا تھا لیکن مکمل نہیں ہوا جبکہ جس فرم کو ٹھیکہ جاری کیا گیا وہ فرم اسی منصوبے میں دوسرے صوبے میں بلیک لسٹ کی گئی ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر انتخاب لڑنے والے ایک اقلیتی امیدوار بطور خاص حالیہ واقعات کے بعد اپنی سکیورٹی کے بارے میں پریشان ہیں۔
جسٹس (ر) ناصر الملک، گورنر خیبر پختونخوا، نگران وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ بلور ہاؤس جا کر سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور اور ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے ہارون بلور کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
حکام اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 74 زخمی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تاحال تشویش ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہارون بلور خودکش حملے کا مرکزی ہدف تھے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ہارون بلور لوگوں سے ملاقات کے لیے وہاں پہنچے۔
پختون تحفظ تحریک کا اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس پشاور میں منظور پشتین کی صدارت میں سوموار کو منعقد ہوا جس میں کور کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی
فضل خان ایڈوکیٹ نے مذاکرات کے دوران تحریک کے خلاف کی گئی کاروائیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پختون روایات کے مطابق جرگہ کے ذریعے مذاکرات کے دوران فریقین میں مکمل جنگ بندی ہوتی ہے۔
افغان حکومت کی اس پابندی کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان آنے جانے والے چھوٹے تاجر اور دکان دار پریشانی سے دوچار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عمر رحمان المعروف فاتح ساتھیوں سمیت افغانستان کے سرحدی صوبے کنڑ کے گاؤں کام بازاری میں احمد واتی کے گھر پر موجود تھا جب ان کو منگل کے روز امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ بعدازاں ایک اور ڈرون حملے میں ایک اور طالبان کمانڈر عبد اللہ داوڑ ہلاک ہوگیا
جنوبی اور شمالی وزیرستان، دونوں میں انتخابی ریلیاں نکالنے اور بڑے جلسے کرنے پر بدستور پابندی عائد ہے۔
عہدیداروں اور قبائلی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور جو موٹر سائیکل پر سوار تھے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
پولیس انسپکٹر دمساز خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ لاپتا ہونے والے نوجوانوں کا چال چلن ٹھیک نہیں تھا اور ان کا آپس میں ایک دوسرے کا ساتھ مکمل رابطہ تھا۔
تمام قبائلی علاقوں میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کی تعداد 40 ہزار کے لگ بھگ ہے جن کی اکثریت قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہے۔
پی ٹی ایم کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس جرگے کو فیصلوں کا اختیار دیتے ہوئے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کرے۔
برسوں قبل ہونے والے اس تشدد کے نتیجے میں نہ صرف درجنوں افراد مارے گئے تھے بلکہ ایجنسی کے مرکزی قصبوں پاڑہ چنار اور صدہ سے سیکڑوں خاندانوں کو ملک کے دیگر علاقوں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔
پشاور کے قریب جمرود بازار میں سینکڑوں کارخانہ داروں، دکانداروں اور تاجروں نے ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت کے اس فیصلے کو قبائلیوں کا معاشی قتل قرار دیا
مظاہرین نے الزام لگایا کہ کسی بھی سیاسی جماعت بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی طرف مخصوص نشستوں پر نامزد کئے جانے والے امیدواروں میں مسیحی برادری کا کوئی فرد شامل نہیں ہے
دونوں فریقین پشتون تحفظ تحریک کے شمالی وزیرستان کے قصبے زرمک میں عید الفطر کے تیسرے دن منعقد کیے جانے والے جلسے کو منسوخ کرنے پر متفق ہو گئے ہیں اور آئندہ دو دنوں کے اندر پی ٹی ایم کے تمام گرفتار کارکنوں کے رہائی کے لئے جرگے کے درخواست پر حکومتی ادارے سے اقدامات کریں گے۔
مزید لوڈ کریں