وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے اراکین قومی اسمبلی کو بتایا کہ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کی درخواست پر دونوں کا نام پہلے ہی ایک عبوری لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ لیکن، اب دونوں کے نام باقاعدہ طور پر اِی سی ایل میں آ گیا ہے
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سابق قبائلی علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ منقطع کرنے والوں یعنی 'ڈراپ آؤٹس' کی شرح 73 فی صد ہے۔
حامد انصاری کو باقاعدہ طور پر ایک فوجی عدالت کے سامنے فروری 2016 میں پیش کیا گیا اور عدالت نے ان کو جعلسازی کے الزام میں تین سال قید کی سزاء سنائی۔
متاثرہ والدین کی تنظیم کے رکن فضل خان ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اس کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے۔
افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں ترکمانستان کے راستے لاپس لازولی کوریڈور کا افتتاح کرتے ہوئے، افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا کہ ’’اس سڑک کے راستے نہ صرف وسطہ ایشائی ممالک بلکہ یورپ اور جنوبی ایشا کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوگا‘‘
عمائدین نے الزام لگایا کہ بکاخیل کیمپ میں800 خاندانوں کی مالی امداد روکی گئی ہے، جسے فوری طور پر جاری کیا جائے۔
صحافی سیلاب محسود کے بقول ان کا جرم صرف یہ ہے کہ اُنہوں نے پختون تحفظ تحریک کے احتجاجی مظاہرے میں اس کی رپورٹنگ کرنے کی غرض سے شرکت کی تھی۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بینروں اور پوسٹروں پر لکھے گئے الفاظ کی تصدیق کی، جب کہ ضلعی ناظم ارباب محمد عاصم خان نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے
سعید ظاہر نے الزام لگایا ہےکہ ’’اس قسم کی وصولیوں کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘‘
پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پانچ کروڑ امداد کے علاوہ طاہر داوڑ کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی
خیبر پختون خوا میں پچھلے کئی برسوں سے صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 40 کے لگ بھگ صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دونوں ارکانِ قومی اسمبلی سمیت پختون تحفظ تحریک کے لگ بھگ دو درجن اہم رہنماؤں پر 10 اگست کو صوابی میں جلسہ کرنے کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
عبداللہ ننگیال کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام نے دونوں رہنماؤ ں کو بتایا ہے کہ ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں جس کے باعث وہ بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکتے
یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستان کے کسی منتخب وزیراعظم نے پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو پرائی لڑائی قرار دیا ہے۔
سال 2014 کے وسط میں، سرحدی علاقوں میں رہنے والے قبائلیوں نے کثیر تعداد میں سرحد پار افغانستان کے صوبہٴ خوست کی طرف نقل مکانی کی تھی
جمعے کے روز ایک باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے، کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک نمائندہ شامل ہوگا
طاہر خان داوڑ کی لاش جلال آباد میں پاکستانی سفارتکاروں کے حوالے کرنے کے بعد ریڈ کراس کی ایمبولینس کے ذریعے پشاور منتقل کی جا رہی ہے
خیبر پختون خوا کی حکومت نے منگل کے روز اپنے ایک اعلامیے میں تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمباکو اور نسوار پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید لوڈ کریں