افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق معاہدہ اکتوبر 2010 میں ہوا تھا۔ جس کے بعد 1965 میں ہونے والا معاہدہ ختم ہوا۔ افغانستان کے تاجروں اور کاروباری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ 1965 کے معاہدے کو دوبارہ بحال کیا جائے۔
حکام کے مطابق صوبہ ننگرہار میں بڑی تعداد میں داعش کے جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا تھا۔ ان کے لواحقین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے انہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔
گزشتہ 40 سال کے دوران افغان جنگ کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ افغانستان کی صورتِ حال کے سیاسی اور جغرافیائی اثرات پورے خطے کی سیاست پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔
رویندر سنگھ کو کئی گولیاں ماری گئی۔ ان کے بھائی کو فون پر کسی نے اطلاع دی کہ بھائی کو قتل کیا گیا ہے۔ مقتول چند روز قبل ہی بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے اور جلد ہی شادی ہونے والی تھی۔
شمالی وزیرستان میں نومبر 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر حکیم اللہ محسود ہلاک ہوئے تھے ان کی ہلاکت کے بعد قاری سیف اللہ نے خود کو حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان کہلانا شروع کیا تھا۔
افغان حکام نے قونصل خانہ فعال ہونے کی تصدیق کر دی۔ بڑی تعداد میں لوگ ویزا کے حصول کے قونصل خانے پہنچے۔ پشاور مارکیٹ تنازع پر قونصل خانہ بند کیا گیا تھا۔
منگل کو خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے الگ الگ پٹیشنز سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات سے منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔
لنڈی کوتل کے ایک پولیس عہدیدار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر کے ان کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔
تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ترکستان بیٹنی نے بیت اللہ محسود کے خلاف بھی بغاوت کی تھی۔ جنڈولہ میں ان کو بھتیجے سمیت نشانہ بنایا گیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں تفصیلی فیصلے کے بعد ملک بھر کے ذرائع ابلاغ، سیاسی اور سماجی حلقوں میں جاری بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے آئینی طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ اعلیٰ عدالت کی توہین کی ہے۔ وہ عدالتی فیصلے کےخلاف عدالت ہی میں اپیل کرتے تو اچھا ہوتا۔
لوئر دیر کے انتظامی مرکز تیمر گرہ میں حکام نے پولیو مہم کے دوران حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں مکرم اور فرمان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
حملے کے نتیجے میں ملک بھر کی انتظامی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال میں کافی تبدیلیاں رونما ہوتی رہی ہیں۔ عدالتی کمیشن بھی ترتیب دیا گیا لیکن اب تک اس کی رپورٹ مکمل نہ ہو سکی۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے چار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال کے دوران ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 98 جبکہ صوبے میں تعداد 72 ہو گئی ہے۔
ویڈیو پیغام میں دونوں مغویوں نے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری طور پر قونصل خانے کی بندش یا اسے کھولنے کے حوالے سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے جمعرات کی شام بس منصوبے کے بارے میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے کو 35 دنوں کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرنے اور رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق، ضلع بونیر میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔ رواں سال اگست میں بونیر کی مختلف اہم شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جن میں حکومت سے عدم تعاون کی تنبیہ کی گئی تھی۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن مرتضیٰ محسود کے مطابق، حالیہ عرصے میں صرف جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید لوڈ کریں