گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کے لیے بلاول بھٹو گلی گلی اور گھر گھر جا کر اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں جب کہ مریم نواز جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کر رہی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محبوب خان رشتہ داروں سے ملنے شیخ محمدی گاؤں آئے تھے اور گھر واپسی پر گاڑی کے انتظار کے دوران اُنہیں نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ابھی تک طالب علم کے والد یا دیگر کسی رشتہ دار نے یونورسٹی انتظامیہ کے فیصلے پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو منگل کے بم دھماکے کے بعد یکہ توت تھانے کے حدود میں ہونے والے کاروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دھماکا اُس وقت ہوا جب لوگ نمازِ فجر کے بعد درس کے لیے جمع تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک مشکوک شخص مسجد کے احاطے میں ایک تھیلا رکھ کر فرار ہو گیا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ غیر فعال اسکول شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہیں جن کی مجموعی تعداد 119 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ضلع اورکزئی ہے جہاں یہ تعداد 61 ہے۔
'ٹرانس پشاور' کے ترجمان کے مطابق عوام کے وسیع تر مفاد میں مرکزی راہداری پر 'ایکسپریس روٹ' بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ بی آر ٹی سروس صبح 6 بجے سے رات 10بجے تک فعال ہو گی۔
دونوں انجینئرز جنوبی وزیرستان کے علاقے مکینی کے ایک گاؤں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے ایک زیرِ تعمیر منصوبے کا معائنہ کرنے گئے تھے۔
حزبِ اسلامی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم گلبدین حکمت یار نہ صرف افغانستان کی اندرونی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ اُنہیں پاکستان نواز بھی سمجھا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں نشانہ نیٹو کی گاڑیاں تھیں۔ یہ گاڑیاں دو ٹرکوں پر لوڈ تھیں۔ ایک ٹرک میں آگ لگ گئی جب کہ دوسرے کو بھی نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر ہونے والے حملے میں 14 اہل کار ہلاک جب کہ رزمک میں حملے میں فوجی افسر سمیت چھ اہل کار مارے گئے۔
پشاور ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کے کارکن ادریس خٹک کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
افغانستان سے پاکستان آنے والوں کی بحالی سے پشاور کے کاروباری حلقے بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔ قبائلیوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی ویزا پالیسی سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں چینی کمپنی نے کہا ہے کہ تمام آلات کی تبدیلی اور آزمائشی بنیادوں پربسیں چلانے کے بعد بی آر ٹی بس سروس 25 اکتوبر تک بحال کردی جائے گی۔ بسوں کی بحالی پر چینی کمپنی کو اضافی چارجز نہیں دیے جائیں گے۔
حکومتی درخواست پر بنوں کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنما اور ارکانِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے خلاف خڑ کمر واقعے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے مقدمات خارج کیے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 45 سالہ ملزم لعل محمد کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے سردریاب کے گاؤں جبہ کورونہ سے ہے جب کہ اس کی نشان دہی پر جائے وقوعہ سے آلۂ قتل، بچی کے جوتے اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ایک پولیس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار مبینہ ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔ جب کہ اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔
حراست میں لیے گئے افراد میں بچی کے رشتے دار بھی شامل ہیں، جب کہ اس واقعہ کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا کی حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک امریکہ میں مقیم خاتون کارکن گلالئی اسماعیل اور پاکستان میں موجود ان کے والدین کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی پیروی کے لیے وکیل کا تقرر کر دیا ہے۔
زوالوجی کے 56 سالہ پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کو کالج سے گھر جاتے ہوئے بظاہر گھات لگا کر قتل کیا گیا۔ مقتول پشتو اور اردو زبان کے مشہور شاعر اور دانشور فضل دین خٹک کے بیٹے جب کہ پشتون تحفظ تحریک کے بانی رھنما اور پاکستان ورکرز پارٹی کے صوبائی صدر شہاب خٹک کے بھائی تھے۔
مزید لوڈ کریں