باجوڑ کے بعد دیگر قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں بھی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں ہلاکتوں اور لوگوں کے معذور ہونے کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ حکومتی اداروں بالخصوص پولیس اور عدلیہ کو قبائلی اضلاع تک درکار دائرہ اختیار نہ دیے جانے کے نتیجے میں امن و امان کی صورتِ حال اطمینان بخش نہیں اور یہ کہ قبائلی اب تک حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے وفا ہونے کے منتظر ہیں
ٹی ٹی پی اور افغان حکومت کی طرف سے مفتی خالد کی ہلاکت کی نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مفتی خالد کی گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جن کی لاش پاکستان کے قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند سے ملحقہ افغان صوبے کنڑ سے ملی ہے۔
مقامی قبائل کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہ طورخم میں حکومتی اداروں کے زیرِ استعمال اراضی کے مالکان اور سرکاری اداروں میں معاہدہ ہوا تھا جس پر عمل درآمد نہ ہونے پر تنازع 2015 سے چلا آ رہا ہے۔
پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز روکنے کے اقدامات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا، اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر مواد کی نگرانی کی جا رہی ہے اور مبینہ فحش، نامناسب اور قابل اعتراض مواد کو ہٹایا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمۂ ثقافت کے ایک بیان کے مطابق کیلاش کی تین وادیوں میں موجود کیلاش قبیلے کے لوگوں کو قبرستان، روایتی مذہبی رقص اور تہوار منانے کے لیے 20 کنال اراضی تقریباََ دو کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے خریدی گئی ہے۔
بیگم نسیم ولی خان نے اس وقت سیاست میں متحرک کردار ادا کیا جب پارٹی کے بیشتر کارکن اس وقت کے وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے دور میں زیرِ عتاب تھے۔ اس دور میں اُن کا کالا دوپٹہ، اُن کی سیاسی جدوجہد کی پہچان بن گیا۔
پاکستان میں گندھارا تہذیب کے آثار دنیا بھر سے آنے والے ہندو، سکھ، مسیحی، بدھ مت اور جین مذاہب کے ماننے والوں کے لیے اہم ترین مقامات کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
افغانستان سے ملحقہ خیبر پختونخوا کے ضلعے شمالی وزیرستان کے زیادہ تر علاقوں میں بدھ کو عید منائی گئی۔ مقامی علما پر مشتمل رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد مقامی لوگوں نے عید الفطر منائی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی سب سے زیادہ تعداد خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 13 اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے۔
پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 5 مئی 2021 کو ہونے والے اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ذخہ خیل میں خاتون کے رشتے داروں نے گھات لگا کر اسکول کے دو اساتذہ زاہد گل اور عبد الہادی پر فائرنگ کی جس سے زاہد گل کی موت موقعے پر ہی ہو گئی۔ جب کہ عبد الہادی کی موت اسپتال میں ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق بعد ازاں خاتون کے اہلِ خانہ نے اسے گھر میں قتل کیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ کے گاؤں بانڈہ شیخ اسماعیل میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر مسلح ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے شوہر ان کی والدہ، دو بہنوں اور ایک اور رشتے دار کو قتل کر دیا۔
افغانستان کے خفیہ ادارے 'این ڈی ایس' نے 17 فروری 2013 کو مولوی فقیر محمد کو چار دیگر ساتھیوں سمیت اُس وقت سرحدی صوبے ننگرہار کے ضلع نازیان سے گرفتار کیا تھا جب وہ طورخم بارڈر سے ملحقہ وادی تیراہ جا رہے تھے۔
سرکاری سطح پر نیک محمد رہبر اور ان کے ساتھیوں پر حملے سے متعلق کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا۔ البتہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کو ایک ہی دن میں وزیرِ اعلیٰ کے تین مشیروں نے عہدوں سے مستعفی ہوکر محمود خان کو اپنے استعفے ارسال کیے ہیں۔ مستعفی ہونے والوں میں دو منتخب ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔ ان استعفوں کے ساتھ ہی تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔
عرب شاہ سات سال تک آٹو رکشے کے ذریعے لگ بھگ 100 طالبات کو اسکول کے لیے مفت سواری فراہم کرتے رہے ہیں۔ عرب شاہ نے گاڑی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے مالی تعاون سے خریدی ہے۔
پانچ وکیلوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ میں منتظمین نے ایسے الفاظ استعمال کئے ہیں جو "توہین مذہب" کے زمرے میں آتے ہیں
پروفیسر اسماعیل کے وکیل فضل الہیٰ ایڈوکیٹ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ عدالت نے پروفیسر اسماعیل کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے اور دو افراد کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے الزام لگایا کہ پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتیں اپنے مخصوص سیاسی ایجنڈے کے لیے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر رہی ہیں۔
مزید لوڈ کریں