اتوار کی شام پشاور موٹروے پر صوابی کے حدود میں نامعلوم افراد نے انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں جسٹس آفتاب آفریدی، ان کی اہلیہ، بہو اورایک پوتا ہلاک جب کہ ڈرائیور اور محافظ زخمی ہوئے تھے
عدالت نے جمعرات کو سماعت کے دوران وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ ٹک ٹاک کو بحال کرتے ہوئے یہ یقینی بنایا جائے کہ اس پلیٹ فارم پر غیر اخلاقی مواد شیئر نہ ہو۔
معاہدے میں حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ جانی خیل میں امن و امان یقینی بنائے گی۔ علاقے سے ہر قسم کے مسلح گروپ سے صفایا کیا جائے گا۔
عورت آزادی مارچ اسلام آباد کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں بغیر ثبوت اور شواہد کے الزامات عائد کرنا درست نہیں۔
پولیس نے اس واقعے میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے، مگر مظاہرین گرفتاریوں کی کارروائی سے مطمئین نہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیے دیا ہے۔ احتجاجی دھرنے میں متاثرین کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی شرکت کر رہے ہیں۔
افغانستان میں حالیہ چند مہینوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ کے واقعات اور بارودی مواد کے دھماکوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے ایک پولیس تھانے میں کم سن طالبِ علم کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف ذمے داروں کے تعین بلکہ اُنہیں قرار واقعی سزا دینے کا بھی یقین دلایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق منظور پشتین اور ساتھیوں سمیت اسلام آباد ہزارہ موٹر وے کے ذریعے ضلع بٹگرام سے واپس آ رہے تھے جب موٹر وے پر قائم مانسہرہ انٹر چینج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
تاجروں اور کاروباری حلقوں کے مطابق پاکستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کا زیادہ تر حصہ اب وسط ایشیا کے ممالک اور ایران منتقل ہو چکا ہے۔ جب کہ طورخم کے راستے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بھی 30 فی صد کمی ہو چکی ہے۔
خیبر پختونخوا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم عدالت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے کم سن بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ایک شخص کو سزائے موت سنائی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ ٹک ٹاک کی انتظامیہ سے رابطہ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ نہ ہوں۔ بصورت دیگر اس ایپلی کیشن پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔
منگل کو ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید اور قائدِ حزبِ اختلاف امجد حسین نے متفقہ طور پر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔
ضلعی مصالحتی کونسل کے ذریعے پشاور کے تمام تھانوں کی حدود میں لوگوں کے مابین تنازعات کو مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ثوبیہ خان کا شمار خیبر پختونخوا کے انتہائی متحرک اور تعلیم یافتہ خواجہ سراؤں میں ہوتا ہے۔ اسی بنیاد پر اُنہیں کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف پراُمید ہے کہ وہ 12 میں سے 11 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اس مقصد کے لیے حکمراں جماعت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کر کے ایک نشست پر اُن کے اُمیدوار کو کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بے حرمتی کے مبینہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لگ بھگ تین ہزار لوگ جیل کے باہر جمع ہو گئے تھے اور انہوں نے جیل کے اندر داخل ہونے کی کوشش مگر پولیس نے اُنہیں منتشر کر دیا۔
گزشتہ سال پشاور ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں ایک بینچ نے فوجی عدالتوں کے ان فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 196 افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ پیر کو میر علی سب ڈویژن میں 'صباون' نامی ایک غیر سرکاری ادارے کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار خواتین ہلاک جب کہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
راکٹ حملے میں زخمی خان زاد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جا رہے تھے کہ راکٹ حملے کی زد میں آگئے جب کہ حملے میں تین گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو تھانہ انقلاب کی حدود میں واقع اسکیم چوک کے علاقے میں ڈاکٹر عبدالقادر اپنے کلینک میں موجود تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر کے اُنہیں قتل کر دیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد اگست 2019 میں سینیٹ انتخابات کے دوران موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریکِ عدمِ اعتماد کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے 14 ووٹ کم ہونے پر بھی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں