ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح کلاچی تحصیل میں اس وقت پیش آیا جب ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان موٹر سائیکل پر انسدادِ پولیو مہم میں شامل رضا کاروں کے ساتھ ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔
حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عید کے موقعے پر 27 لاکھ 70 ہزار سیاحوں نے صوبے کے پانچ سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ رپورٹ میں ان مقامات کی جانب جانے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد سات لاکھ 20 ہزار بتائی گئی ہے۔
ضلع کرم میں پانچ مغویوں کی بازیابی کے لیے کی گئی کارروائی سے متعلق ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) طاہر اقبال کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے 17 مسافروں کو داسو کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کرم اور اورکزئی کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
صوبے کے قبائلی اضلاع میں اغوا، قتل سمیت جرائم کی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے جب کہ صوبے کے آئی جی کا کہنا ہےکہ ان اضلاع می پولیس کی رٹ بحال ہونے میں وقت لگے گا
یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے 1988 اور 1998 میں پاکستان کے دو دورے کیے تھے جو آج بھی لوگوں کی یادداشت میں محفوظ ہیں۔
ضلعی پولیس افسر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو وانا میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج وانا کے لیکچرر رخمت اللہ وزیر اپنے دوستوں کے ساتھ وانا بازار میں واقع ایک انگلش اکیڈمی میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ضلع غذر کے ڈسڑکٹ اینڈ سشین جج نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر مختصر فیصلے میں خاتون کو باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔
بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دوہ توئی میں سرحد پار سے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل بونیر کے تجارتی مرکز سواڑی میں مقامی دکان داروں نے شہریوں کے ہمراہ ایک 23 سالہ نوجوان کو مقامی پولیس تھانے میں اہلکاروں کے حوالے کیا تھا۔ اس نوجوان کو تھانے لانے والے افراد کا الزام تھا کہ وہ مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا مرتکب ہوا ہے۔
جانی خیل قومی جرگہ کے ممبر ملک حبیب خان نے وائس آف امریکہ کو حکومت کے ساتھ نیا معاہدہ طے پا جانے اور احتجاجی دھرنے کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک نصیب خان کی تجہیز و تکفین جانی خیل واپس پہنچنے کے بعد اتوار کی رات کو ہوگی ۔
مقامی قبائل کے جرگے کے رکن اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ملک اوویز خان نے گزشتہ 25 روز سے جاری احتجاجی دھرنے سے متعلق کہا ہے کہ حکومت تحریری معاہدے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلہ بنوں کی حدود میں داخل ہوا تو مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع مہمند اور خیبر سے مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے صوبائی اسمبلی کے باہر 19 روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
عثمان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جنہیں چند روز قبل برین ہیمبرج کے بعد علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
دس جون کو چترال میں ایک ہی روز خود کشی کے تین واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ خود کشی کرنے والوں میں دو خواتین اور ایک لڑکا شامل تھا۔
مفتی سردار علی نے، جن کی عمر لگ بھگ 35 برس بتائی جا رہی ہے، مسجد میں ایک خطاب کے دوران نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر نہ صرف از خود بلکہ دیگر افراد کو مبینہ طور پر خود کش حملے کی ترغیب دی تھی۔ پشتو زبان میں کی جانے والی مفتی سردار علی کی یہ تقریر سوشل میڈیا وائرل بھی ہوئی تھی۔
دھرنے میں شامل ملک عمر زالی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ ابھی تک نہ تو حکومت نے 28 مارچ کو ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کیا اور نہ ہی پچھلے ایک ہفتے کے دوران جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کے لیے کسی نے رابطہ کیا ہے
منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور رہائی کے بارے میں صوبائی حکومت یا ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ جب کہ پی ٹی ایم کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید لوڈ کریں