میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹشز ایکٹ کے تحت حکومت میڈیکل کالجز سے منسلک بڑے اسپتالوں کو نجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر چلانا چاہتی ہے جس پر سرکاری ڈاکٹروں کو اعتراض ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نائب صوبیدار نے پہلے تین اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت قائم ہونے کے بعد پاکستان کے شہر پشاور سے افغان شہر جلال آباد کے درمیان چلنے والی 'دوستی بس سروس' کی بحالی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کی حکومت نے مختلف اضلاع میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت، بحالی، رہائشی کالونیوں کی تعمیر اور بہبود کے دیگر 109 منصوبوں کے لیے 51 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔
خواتین کے اس مظاہرے میں بعد ازاں سیکڑوں مرد بھی شامل ہو گئے تھے۔ احتجاج میں لکی مروت کو بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ملانے والی اہم شاہراہ انڈس ہائی وے پر آمد و رفت کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک معطل رہا۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دن سے ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کے سرحد پر تعینات اہلکار مختلف علاقوں میں خاردار باڑ اکھاڑ کر گاڑیوں میں لے جا رہے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں خیبر پختونخوا کی سب سے اہم سمجھی جانے والی پشاور میئرشپ کی نشست غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے حصے میں آئی ہے جہاں محمد زبیر نے پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان بنگش کو شکست دی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ میں پولنگ ہوئی۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع میں پہلے مرحلے میں الیکشن ہو رہے ہیں ان میں پشاور، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور کوہاٹ کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع خیبر، مہمند اور باجوڑ بھی شامل ہیں۔
آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے ہلاکت خیز حملے کو ایک اور سال مکمل ہو گیا ہے۔ لیکن اس سے سانحے میں جان سے جانے والے بچوں اور اساتذہ کے لواحقین کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
حکام کے مطابق سرحدی صوبے خوست میں رہائش پذیر قبائلیوں کی واپسی کا سلسلہ شمالی وزیرستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ غلام خان کے راستے سے شروع ہوا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت نے قطر کی طرح ٹی ٹی پی کے لیے کابل میں ایک دفتر کھولنے پر بھی کام شروع کیا تھا۔ پاکستانی طالبان دراصل حکومت کے ساتھ قیدیوں کے رہائی کے بارے میں کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر ناراض ہوئے ہیں۔
حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کے مختلف قبائلی اضلاع میں دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم اس دوران تشدد کے اکا دکا واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں صوبے کے 35 میں سے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہونے جا رہے ہیں۔ تین سال قبل صوبے میں ضم ہونے والے دو قبائلی اضلاع میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
صوبائی وزیر کامران بنگش کے بقول بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں اضافے کے پیشِ نظر اسپیکر صوبائی اسمبلی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی نے یہ ترامیم تجویز کی تھیں جس پر مزید غور کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
چترال سے تعلق رکھنے والی ڈینٹل کالج کی ایک طالبہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزام میں لوئر دیر میں تعینات ایک سینئر سول جج کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی کے مطابق ان کے بھائی پنجاب کی ساہیوال جیل میں قید ہیں۔ ان کو متعدد بیماریوں کا سامنا ہے جن میں سرِ فہرست دانتوں کی بیماری ہے جس کے باعث وہ کھانا ٹھیک سے نہیں کھا سکتے۔ اسی طرح ان کو جلد کی بیماری اور دیگر امراض بھی ہیں۔
قاری محمد الیاس کا تعلق باجوڑ سے تھا وہ سیاسی طور پر جمعیت علماء اسلام (ف) سے وابستہ تھے۔ جنوری 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کی نشست پر امیدوار بھی تھے۔
باجوڑ کے مرکزی انتظامی قصبے خار کی ایک یونین کونسل سے غیر مسلم اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر ثنا پرویز بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔
محمد زادہ آگرہ وال ’سٹیزن جرنلسٹ پی کے‘ کے نام سے فیس بک پر ایک پیج کے ایڈیٹر تھے۔ فیس بک کے اس پیج پر مالاکنڈ کے سماجی مسائل کا احاطہ کیا جاتا تھا۔ سخاکوٹ بھی ضلع مالاکنڈ میں واقع ہے۔
مزید لوڈ کریں