مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کامران احمد کو مذہبی منافرت کی بنا پر قتل کیا گیا جب کہ پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعہ مالی تنازع کا شاخسانہ ہے۔
لواحقین کی تنظیم کے صدر فضل خان ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان شہدا کے خون سے غداری کے مترادف ہے جنہوں نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
صحافی اور سماجی کارکن محمد زادہ آگرہ کے قتل کے خلاف سخاکوٹ اور عمر حیات کے قتل کے خلاف درگئی میں مظاہرے کیے گئے جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ازبکستان سے پاکستان پہنچنے والی پہلی کھیپ میں دھاگے سے لدھے پانچ مال بردار ٹرک بدھ کو پاکستان پہنچے تھے۔
بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے بعد خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں سیاسی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کوشش ہے کہ وہ مقبول سیاسی جماعتوں اور علاقے کے بااثر افراد اور گھرانوں کی حمایت حاصل کریں۔
لکی مروت کے ضلعی پولیس آفیسر کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لکی مروت پولیس معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی کہ میاںوالی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔
اپرکوہستان میں داسو ڈیم پر کام کرنے والی چین کی تعمیراتی کمپنی نے دوبارہ کام شروع کرنے کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطانق کمپنی میں کام کرنے والے مقامی ملازمین کو مرحلہ وار بلایا جائے گا۔
سرحدی گزرگاہ کھلنے کے اعلان ہونے کے چند گھنٹوں بعد سینکڑوں افغان شہری پاکستان آنے کے لیے طورخم کی سرحد پر جمع ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے ایک نواحی علاقے میں بدھ کی شب سیکیورٹی اداروں کے مشترکہ آپریشن میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے بعد ازاں ان کا تعلق دولتِ اسلامیہ (داعش) سے بتایا گیا۔
حکام کے مطابق پاکستان سے افغان باشندوں کی افغانستان واپسی جب کہ افغانستان سے پاکستانی شہریوں کو آمد کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جب کہ افغانستان سے ان افغان باشندوں کو بھی پاکستان آنے دیا جا رہا ہے جنہوں ویزے کے علاوہ اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کیا ہے۔
پاکستان میں رواں برس پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ حالیہ برسوں میں پولیو سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کو کامیاب قرار دیے جانے کے بعد پاکستان میں حکام پولیو کے خاتمے کی نوید سنا رہے ہیں۔
ڈی ایس پی احسان شاہ کے مطابق جب بھی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ یا جلسہ ہوتا ہے تو امن و امان قائم رکھنے کے لیے جانا اور موجود رہنا ان کے فرائض میں شامل ہے۔
ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کے اسسٹنٹ پروفیسر عبدالحمید خان کا کہنا تھا کہ کھدائی کے دوران ملنے والی ہڈیوں کو ڈی این اے کے لیے امریکہ بھیجا جائے گا جس سے ان کی چترال کی موجودہ آبادی سے تعلق کے بارے میں معلومات کے حصول کی کوشش کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ ایک سال میں صوبے بھر کے جنگلات میں آتش زدگی کے 58 واقعات رونما ہوئے جن میں مجموعی طور پر 815 ایکڑ رقبے پر محیط جنگلات تباہ ہوئے۔
عمران خان کے اس بیان کے بعد ٹی ٹی پی کے ایک کمانڈر حافظ گل بہادر کی اپنے حامیوں کے ہمراہ 20 روزہ جنگ بندی کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں، تاہم ٹی ٹی پی نے ایک بیان میں افواجِ پاکستان پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
حکیم سردار ستنام کے قتل کا مقدمہ فقیر آباد پولیس تھانے میں درج کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے تاہم جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پشاور آنے والے افغان فن کاروں کے مطابق طالبان نہ موسیقی کو سنتے ہیں اور نہ اس کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ اس لیے انہوں نے اپنے اہلِِ خانہ سے مشورہ کیا اور کابل میں طالبان کی آمد کے دوسرے دن صبح قندھار کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کے سفر کا آغاز کیا۔
ضلع چترال کی تحصیل بونی سے تعلق رکھنے والی اعلی تعلیم یافتہ خاتون دلشاد پری نے گرم چشمہ کے پولیس اسٹیشن میں بطور ایس ایچ او اپنا کام شروع کر دیا ہے۔
طورخم میں تاجروں اور دیگر کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ طالبان نے سڑک پر کنٹینر رکھ کر سرحدی گزرگاہ کو احتجاجاََ بند کیا ہے جس کے بعد پیدل آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔
حکام اور واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام مکمل طور پر رکا ہوا ہے۔ جب کہ اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر محمد عارف یوسفزئی نے اس معاملے پر کسی قسم کے تبصرے یا معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں