جلال الدین دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل پہلے طالب علم تھے جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ 1979 کے بعد حقانی لکھنا شروع کیا۔ اس کے بعد نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان میں علما نے بھی اپنے ناموں کے آخر میں حقانی لگانا شروع کر دیا۔
پاکستان میں سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلعے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں سات اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پہاڑی تودے گرنے اور برساتی نالوں میں طغیانی سے سڑکوں پر آمد و رفت کا نظام متاثر ہوا جب کہ فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اپنی صحافتی زندگی کے دوران رحیم اللہ یوسف زئی نے متعدد بین الاقوامی اداروں کے لیے بھی کام کیا۔ انہیں افغان امور کا ایک ماہر سمجھا جاتا تھا اور اس سلسلے میں دنیا بھر کے نشریاتی اور تحقیقی ادارے ان سے رابطے میں رہتے تھے۔
تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ اب تک منظر عام سے غائب ہیں۔ ان کے حوالے سے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں کہ وہ قندھار میں ہے اور انہوں نے از خود تمام تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی صحافیوں کے مطابق مولوی ابو عبیداللہ متوکل طالبان کی مزاحمت کی پالیسی کے ناقد تھے اس کے علاوہ وہ اپنی تقاریر میں طالبان کی مبینہ حمایت پر پاکستان پر بھی نکتہ چینی کیا کرتے تھے۔
مبصرین کے مطابق کابل پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے یقین دلایا تھا کہ وہ آزادیٴ تحریر اور تقریر کے حقوق کا احترام کریں گے۔ اب حالت یہ ہے کہ زیادہ تر صحافی اور سیاسی کارکن افغانستان چھوڑ رہے ہیں۔
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محسن داوڑ ہوں گے جب کہ افراسیاب خٹک سمیت سابق ارکانِ قومی اسمبلی جمیلہ گیلانی، بشریٰ گوہر، لطیف آفریدی اور سابق سینیٹر بشیر خان مٹہ جماعت کے سرکردہ رہنماؤں میں شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے انتظامی عہدیداروں، صحافیوں اور قبائلی باشندوں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق 15 اگست سے اب تک سرحدی علاقوں میں دہشت گردی اور تشدد کے مجموعی طور پر ڈیڑھ درجن سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر واقعات شمالی وزیرستان میں پیش آئے ہیں۔
کوہاٹ پولیس نے صلح نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبہ کے والد غلام دستگیر نے اتوار کو کوہاٹ میں ایک روایتی پشتون جرگے کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے مجاہد اللہ آفریدی نامی مجرم کو معاف کر دیا ہے۔
راشد حسین کو ابھی تک والدین اور بھائیوں کے مرنے کا یقین نہیں آتا کیوں کہ نہ تو طیارے کے حادثے کا سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو اس طیارے کا ملبہ ملا۔
داسو ڈیم کوہستان کے علاقے داسو میں دریائے سندھ پر بنایا جا رہا ہے جس پر تعمیراتی کام 23 جولائی 2017 کو شروع ہوا تھا اور اسے پانچ برس میں مکمل ہونا تھا۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں افغان باشندوں نے بدھ کی شب جشن کے دوران نعرے بازی کی تو مقامی افراد اُن کے سامنے کھڑے ہو گئے جس کے بعد مڈبھیڑ اور پتھراؤ کے نتیجے میں بعض افراد زخمی بھی ہوئے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی اتوار کو صدارت سے مستعفی ہو کر تاجکستان پہنچ چکے ہیں۔ جب کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مصالحت کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ طالبان کے نائب امیر عبد الغنی برادر اور دیگر طالبان رہنماؤں کے ساتھ مستقبل کی حکومت کے بارے میں صلاح مشورے کر رہے ہیں۔
طالبان کے خلاف افغانستان کے مصروف جنگجو کمانڈر اور سیاسی رہنما جنرل عبدالرشید دوستم نے طالبان عسکریت پسندوں کی پیش قدمی روکنے اور ان سے آبائی صوبے جوزجان کو دوبارہ آزاد کرانے کے لیے ایک نئی حکمتِ عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔
لڑکی کے والدین نے کہا ہے کہ اب ان پر مقدمہ واپس لینے اور صلح کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ بقول ان کے، انھیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ لہذا، انہوں نے حکومت سے اس واقع کا سختی سے نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اس خصوصی 'کومپیٹیشن پلے' میں تحریکِ آزادی کے ساتھ ساتھ موجودہ دور کے اہم سیاسی، سماجی، معاشی، انتظامی اور مذہبی منافرت کے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
بدھ سے افغانستان کے تمام نجی اور سرکاری شبعوں میں قائم میڈیکل کالجز کے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں جس سے ان طلبہ اور طالبات کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے اسمبلی میں بل پیش کیا جس کے تحت 14 سال سے کم عمر بچوں سے گھریلو سطح پر بھی کام کرانے اور جبری مشقت پر پابندی ہو گی جب کہ گھریلو سطح پر ملازمین کی بھرتی کے لیے باقاعدہ طور پر تقرر نامہ جاری کیا جائے گا۔
گلگت بلتستان کو خیبر پختونخوا سے ملانے والے علاقے دیامر کے کمشنر نے ایک اعلامیے میں خراب موسم کی وجہ سے سیاحوں کے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔
مزید لوڈ کریں