انسانی حقوق کے کارکنوں نے توہینِ مذہب کیسز میں سزائے موت سنانے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی، معاشی مسائل اور دیگر وجوہات کو توہینِ مذہب کے الزام عائد کر کے استعمال کیا جاتاہے۔
پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات ملنے پر عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو گھیرے میں لیا۔
خیبر پختونخوا کے وادیٴ سوات اور ملحقہ علاقوں کی سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں نے قیامِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ کسی بھی قسم کی عسکریت پسند کو مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت سے قیامِ امن کے لیے نتیجہ خیز اقدامات پر زور دیا ہے۔
واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے بچوں کے والدین اور رشتے داروں کا مطالبہ ہے کہ اس وقت کے سول اور فوجی حکام کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
کالعدم تنظیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بنوں کے ضلع لکی مروت سمیت مختلف علاقوں میں عسکری اداروں کی طرف سے تنظیم کے خلاف مسلسل آپریشنز ہو رہے ہیں اور اقدامی حملوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں کے تحلیل کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔
پشاور میں ابتدائی زندگی گزارنے والے حاجی غلام علی کا خاندان باجوڑ سے نقل مکانی کر کے پشاور منتقل ہوا تھا۔ وہ 1979 میں پشاور میونسپل کارپوریشن میں منتخب ہونے والے کم عمر ترین کونسلر تھے۔
لکی مروت کے ضلعی پولیس دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق واقعہ تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے چوکی عباسہ خٹک کی پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ڈیوٹی انچارج سب انسپکٹر اور ڈرائیور سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
تیمور جھگڑا نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبے کو این ایف سی شئیر میں ملنے والے رقوم کی ادائیگی بھی پوری نہیں کی جارہی۔ وفاق کی جانب سے این ایف سی شئیر میں پچھلے سال کے 13 ارب ملاکر کُل 27 ارب سے زائد کا شارٹ فال ہے۔ انہوں بتایا کہ وفاق نے قبائلی اضلاع کیلئے 29.9 ارب روپے صوبے کو ادا کرنے ہیں۔
پشاور چڑیا گھر میں89 اقسام کے 1300 کے لگ بھگ جانور ہیں جب کہ زیرِ سرپرستی دینے کے لیے 40 اقسام کے جانوروں کہ نشاندہی کی گئی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق دہشت گردی کے اس واقع میں سزائے موت پانے والوں میں محمد حسین اور ایاز شامل ہیں جب کہ عدالت نے اس مقدمے میں نامزد دیگر چار ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر بری کردیا ہے۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے پر جہاں پارٹی کے اندر کئی رہنما کھل کر اس کی حمایت کر رہے ہیں تو وہیں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے بعض رہنما لانگ مارچ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے گومگو کی کیفیت سے دوچار ہیں۔
منگل کو ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں گورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات جب کہ مقامی افراد نے علاقے میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کے خلاف احتجاج کیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ضلع دیا میر میں بعض نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر پیر اور منگل کی درمیان شب لڑکیوں کے ایک اسکول کوآگ لگا کر تباہ کر دیا۔
سوات کی تحصیل مٹہ میں پولیس چوکیاں قائم کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس علاقے میں اگست کے اوائل سے کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں کی مبینہ سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔
خیبر پختونخوا کی کابینہ میں شامل اہم وزیر اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عاطف خان کو پاکستان میں کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں فوری طور پر 80 لاکھ روپے بھتہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ عدم ادائیگی پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
مبصرین حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کی وجہ عمران خان کی ذاتی مقبولیت کو قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر عمران خان کی جگہ کوئی اور پی ٹی آئی امیدوار ہوتا تو نتائج مختلف ہو سکتے تھے اور مخالف جماعتوں کے امیدواروں سے مقابلہ نسبتاً بہتر ہو سکتا تھا۔
خیبرپختونخوا کی وادیٴ سوات کے علاقے چار باغ میں پیر کو اسکول وین پر عسکریت پسندوں کے مبینہ حملے کے خلاف احتجاج منگل کو دوسرے روز بھی جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کی وادیٴ سوات میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار عسکریت پسندوں نے اسکول کی ایک گاڑی پر حملہ کیا ہے۔ فائرنگ سے نشانہ بننے والوں میں شامل گاڑی کا ڈرائیور ہلاک جب کہ دو کمسن طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔
احتجاج میں شامل اساتذہ پشاور شہر کی مصروف شاہراہ خیبر روڈ پر واقع صوبائی اسمبلی کے عمارت کے سامنے جمعرات سے احتجاج کررہے ہیں۔ گزشتہ روز یہ احتجاج اس وقت پرتشدد ہو گیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔
مزید لوڈ کریں