افغانستان کی وزارت داخلہ اور کابل کے کئی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مولوی سمیع اللہ ریحان دھماکے کے وقت امامت کر رہے تھے۔
امریکہ کا مطالبہ رہا ہے کہ امن عمل کے لئے طالبان جنگ بندی کریں۔ تاہم، طالبان نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔
ایک مقامی سیکورٹی افسر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ فضائی حملہ صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب اس مقام پر کیا گیا جہاں طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپ جاری تھی۔
داعش کے ’پاکستان صوبہ‘ آئی ایس پی پی نے اپنی تشہیر کے لیے قائم ’اعماق نیوز ایجنسی‘ پر ایک بیان میں اس ہفتے مستونگ میں ایک پاکستانی پولیس اہل کار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
صوبائی حکومت کے ترجمان، نیک محمد نظری نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا ہے کہ طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں باغی ضلعے سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے
اقوام متحدہ نے اس مہینے افغانستان کے لیے امداد میں 61 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے جس سے فوری طور پر خوراک، حفظان صحت کی چیزوں اور صاف پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے گا ساتھ ہی ساتھ بیت الخلا تک رسائی بھی ممکن بنائی جائے گی۔
اس امید کا اظہار طالبان کے ڈپٹی چیف اور قطر میں قائم طالبان کے پولیٹکل دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے جمعرات کو ایک خاص آڈیو پیغام کے ذریعے کیا
یہ بل ایسے موقع پر پیش کیا گیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرت میں مصروف ہے تاکہ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ ختم ہو سکے۔
چین کے اس پراجیکٹ کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان روزانہ ہزاروں افراد کی آمد و رفت اور تجارتی قافلوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے جس سے دو ہمسایہ ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کا سیاسی دفتر 2013ء سے کام کر رہا ہے لیکن اس دفتر کی کوئی قانونی یا سفارتی حیثیت نہیں ہے۔
افغان عہدے دار شاذ و نادر ہی اپنے سیکورٹی اہل کاروں کی ہلاکتوں کی تعداد بتاتے ہیں، لیکن پچھلے مہینے افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ 2014 میں ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک 4500 سے زیادہ افغان سیکورٹی اہل کار مارے جا چکے ہیں۔
پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نصر‘ سے موسوم یہ میزائل انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور اس میں یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ داغے جانے کے بعد فضا میں بھی اس کا رخ ضرورت کے مطابق بار بار تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
پیر کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل ہونے والے ٹرک خودکش دھماکے میں دو غیر ملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے ایک امریکی اور ایک بھارتی شہری تھا۔
یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ مذاكرات میں حالیہ تعطل کی بنیادی وجہ امریکہ کا یہ اصرار ہے کہ طالبان افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کریں، جس سے طالبان انکار کرتے آئے ہیں۔
یہ دھماکہ منگل کی رات شورش زدہ علاقے میوند میں ہوا جہاں باغی طالبان نے افغان نیشنل آرمی کے مرکز تک دو کلومیٹر لمبی سرنگ کھود کر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔
فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے افغانستان کے سیاسی حل کے لیے آواز اٹھا رہا ہے اور امریکہ کا شروع کیا ہوا امن عمل تیز ہوتا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ پاکستانی، جس کے وجہ سے ایڈز کا مہلک مرض موت کا باعث بنتا ہے، بھی بڑھ رہا ہے، ایسے میں جب زندگی بچانے کا علاج دستیاب ہے
مغربی صوبے فرح کے عہدے داروں نے بتایا کہ ایران کی سرحد کے قریب طالبان نے افغان پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کر کے 22 اہل کاروں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں چوکی کا سربراہ بھی شامل تھا۔
پاکستانی اور چینی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اس مرحلے پر سی پیک کو وسعت دینے اور جغرافیائی لحاظ سے فروغ دینے، اور پاکستان کے مغربی علاقے اور خشکی سے محصور افغانستان تک پھیلانے کے کام کی جانب دھیان دیا جا رہا ہے
جمعرات کے روز روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا تھا کہ ایسے ہیلی کاپٹرز جن کی کوئی شناخت نہیں تھی، افغانستان کے شمالی صوبے سر پل میں دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے ایک دھڑے کی مدد کے لیے فوجی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں