گاؤں کے ایک شخص غلام رسول نے بتایا کہ ڈاکٹر ارشد اپنے خاندان کے ہمراہ 40 سال سے زیادہ عرصہ سے ناروے میں مقیم تھے۔ اب کچھ ماہ سے ڈاکٹر ارشد سب کچھ چھوڑ کر اپنے گاؤں آگئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا وہاں دل نہیں لگتا اور میں یہاں اپنے گاؤں والوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں جہاں ڈالر اور سونے کی قیمت کو پر لگے ہیں اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ وہیں مرغی کا گوشت متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔
سزا پانے والے مجرم سکندر زمان کی عمر 30 سال ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد ٹوئٹر پر 'گمراہ کن' پوسٹ کی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت پانچ ہزار ایک سو روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ چکی ہے اور چکیوں پر آٹا 150 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ، یوں اگر آپ چکی سے 20 کلو آٹے کا تھیلا خریدنے جائیں گے تو وہ آپ کو تین ہزار روپے میں ملے گا۔
تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی قانونی ٹیم اور مقامی عہدے دار مقدمہ درج کرانے تھانہ سٹی وزیرِ آباد گئے، لیکن اُن کے بقول پولیس نے درخواست وصول کرنے سے انکار کیا جس پر تھانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کئی اہم سوالات کا جواب تلاش کیا جارہا ہے کہ لانگ مارچ میں فائرنگ ملزم نوید کا انفرادی عمل تھا یا کوئی مشترکہ سازش، اور فائرنگ کرنے والا وہ اکیلا تھا یا کسی اور نے بھی گولی چلائی؟
ملزم کے محلے دارقمر زمان کہتے ہیں کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان کے محلے سے اٹھ کر کوئی شخص ایسی حرکت بھی کرسکتا ہے۔ اس شخص نے پورے علاقے کا نام بدنام کرکے رکھ دیا ہے۔
رشی سونک کے دادا رام داس سونک برصغیر پاک و ہند کی تقسیم سے 12 سال قبل ہی 1935 میں گوجرانوالہ سے کینیا کے علاقے نیروبی چلے گئے تھے جہاں انہوں نے ملازمت اختیار کر لی تھی۔
تحقیقات کے مطابق مقامی افراد نے دو روز قبل ملزم فیض رسول کی طرف سے لوگوں کو زخمی کرنے کی اطلاع دی تھی لیکن تھانہ نارنگ کے عملے نے 'غفلت' کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
سیلاب کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں سرکاری اداروں کے کنٹرول سے باہر ہوچکی ہیں۔ آمد و رفت کے ذرائع معطل ہونے اور کچھ اضلاع میں گوداموں میں موجود گندم خراب ہونے کے باعث گندم کی قیمت بڑھ گئی۔
بلوچستان اور سندھ سے پیاز اور ٹماٹر کی فراہمی رکنے کے باعث وسطی اور جنوبی پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی قیمتوں میں تین تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں 16 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو عدلیہ اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دیں جس سے عدلیہ، سرکاری افسران اور عوام میں دہشت پھیلی۔
غلام دستگیر بٹ نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک کمرے میں ویٹ لفٹنگ کا سامان رکھا ہوا ہے جہاں وہ صبح اور شام کے اوقات میں اپنے دونوں بیٹوں کو ویٹ لفٹنگ کرواتے ہیں۔
پنجاب کے شہر گجرات میں رشتے کے تنازعے پر اسپین کی شہریت رکھنے والی پاکستانی نژاد دو بہنوں کے قتل کے الزام میں ان کے بھائی اور چچا سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات عطاءالرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ملزمان نے جرم کی منصوبہ بندی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
جماعت احمدیہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی قبروں کے کتبے ٹوٹے ہوئے ہیں۔
عدالت نے سیالکوٹ پولیس کو حکم دیا ہے کہ 21 دسمبر کو ہونے والی اگلی سماعت پر تفتیش مکمل کر کے ملزمان کا چالان پیش کیا جائے۔
طلحہ طالب کی کوچنگ چند برسوں سے ان کے والد محمد اسلام ناطق کر رہے ہیں اور گزشتہ پانچ برس کی کارکردگی نے طلحہ کو اولمپکس کے مقابلوں تک پہنچایا ہے۔
پنجاب میں بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کام کرنے والے ادارے ’پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن‘ کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے شکایات میں اضافہ ہوا ہے اور ایک سال کے دوران 6000 سے زائد درخواستیں نمٹائی گئی ہیں۔
کرونا وائرس کے دوران جہاں بیرونِ ملک آمد و رفت کے سلسلے کبھی محدود اور کبھی منقطع ہوئے، ایسے میں بیرونِ ملک مقیم ہزاروں پاکستانی ملک نہیں آ سکے۔ البتہ اسی دوران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جن میں زیادہ تر جائیدادوں پر قبضے سے متعلق ہیں۔
مزید لوڈ کریں