|
امریکی ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹک رکن اور غزہ میں اسرائیل کی جنگ کی ناقد الہان عمر کو اپنی ریاست منی سوٹا میں ایک بار پھر پرائمری چیلنج کا سامنا ہے۔
صومالی امریکی الہان عمر مسلمان ہیں اور وہ ’اسکواڈ‘ کے نام سے مشہور گروپ کی رکن ہیں جس کے دو ارکان، ریاست میزوری کے کوری بش اور نیویارک کے جمال بومین کو پرائمری مقابلوں میں شکست ہوئی تھی۔
عمر اپنے کانگریس کے ان دو ارکان جیسے نتیجے سے بچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اسکواڈ کی واحد رکن جنہیں پرائمری چیلنج کا سامنا نہیں ہے ریاست میسا چوسٹس کی ایانا پریسلی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی نظام انتخاب میں کانگریس کے ارکان یا ریاستی اور وفاقی سطح پر اعلی عہدوں کے لیے مختلف پارٹیوں کے درمیان مقابلے سے قبل امیدواروں کو اپنی اپنی پارٹیوں کے اندر مقابلے جیتنا ہوتے ہیں جنہیں پرائمری الیکشنز کہا جاتا ہے۔
نمائندوں بش اور بومین کے مد مقابل امیدواروں کو یونائیٹڈ ڈیموکریسی (یو ڈی پی) پراجیکٹ کی لاکھوں ڈالرز کی صورت میں حمایت حاصل تھی۔
یو ڈی پی امریکی اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کی ایک طاقت ور سیاسی ایکشن کمیٹی ہے۔
تاہم ایسا دکھائی دیتا ہے کہ الہان عمر کے پرائمری انتخاب میں یو ڈی پی فعال نہیں ہے۔
الہان عمر منی ایپلس کے پانچوے ڈسٹرکٹس میں اپنی سیٹ کا دفاع کر رہی ہیں۔
ان سے دوبارہ مقابلے کرنے والے ڈان سیموئلز منی ایپلس سٹی کی کونسل کے رکن ہیں۔
SEE ALSO: امریکہ: رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے نکالنے کی قرار داد منظورڈان سیموئلز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سینٹر میں رہنے والے لبرل ہیں۔
سال 2022 کے پرا ئمری مقابلے میں الہان عمر نے ڈان سیموئلز کو کچھ ہی ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔
تاہم اس بار الہان عمر اپنی فتح کو ہلکے انداز میں نہیں لے رہی ہیں۔
سال 2022 کی پرائمری میں الہان عمر نے 23 لاکھ ڈالر خرچ کیے تھے۔
رواں سال انہوں نے 62 لاکھ ڈالرز جمع کیے تھے۔
ان کے مقابل سیموئلز نے 14 لاکھ ڈالر جمع کیے ہیں۔
SEE ALSO: امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب کی اسرائیل غزہ جنگ کےبارے بیانات پرسرزنشجمیکا میں پیدا ہونے والے سیموئلز نے الہان عمر کے یہود مخالف سمجھے جانے والے تبصروں کی بنا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
الہان عمر نے کہا تھا کہ امریکی یہودیوں کی وفاداریاں منقسم ہیں۔
سیموئلز نےالہان عمر کی غزہ جنگ کے طریقۂ کار پر اسرائیل کی مذمت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اس سال کے مقابلے کے دوران سیموئلز نے الہان عمر کے بیانیے کو یک طرفہ قرار دیا ہے۔
الہان عمر نے حماس کے اسرائیل پر حملے اور لوگوں کو یرغمال بنانے پر بھی تنقید کی ہے۔
SEE ALSO: امریکہ: اسقاطِ حمل کے عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج، الہان عمر سمیت 17 کانگریس ارکان گرفتارالہان عمر کے ڈیموکریٹک حلقے میں کامیاب ہونے والے امیدوار کا مقابلہ ری پبلکن دالیا العقیدی سے ہوگا۔ العقیدی عراقی امریکی صحافی ہیں۔
انہوں نے الہان عمر کو حماس کے حق میں اور دہشت گردوں کی ہمدرد قرار دیا ہے۔
اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔