آسکر ایوارڈز دینے والے ادارے ’اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنسز‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال جن چار افراد کو اعزازی طور پر آسکر ایوارڈ سے نوازیں گے ان میں اداکار سیموئل ایل جیکسن اور ڈینی گلوور شامل ہیں۔
اداکار سیموئل ایل جیکسن اور ڈینی گلوور کو اگلے برس جنوری میں ادارے کی جانب سے ’گورنرز ایوارڈ‘ دیے جائیں گے۔
ان کے علاوہ یہ ایوارڈ مصنف اور ہدایت کارہ ایلین مے اور ناروے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ لیو اولمین کو بھی دیے جائیں گے۔
ادارے کے صدر ڈیوڈ روبن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایوارڈ کے نامزدگان کا فلم اور سوسائٹی پر گہرا اثر ہے۔
سیموئل ایل جیکسن حالیہ برسوں میں ’ایونجرز‘ سیریز کی فلموں میں نک فیوری کے کردار میں نظر آئے تھے۔
انہوں نے سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ انہیں ڈائریکٹر کوانٹین ٹارینٹینو کی 1994 میں بننے والی فلم ’پلپ فکشن‘ میں پیشہ ور قاتل کے کردار پر آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
SEE ALSO: جگمگاتی تقریبات سے خالی سڑکوں تک، ہالی وڈ فوٹو جرنلسٹ کی ڈائری سے ایک صفحہاداکارہ اولمین نے سویڈن سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار انگمار برگمین کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ برگمین کی ’پرسونا‘، ’دی پیشن آف آنا‘ اور ’کرائز اینڈ وسپرز‘ سمیت کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
اولمین کو 1971 میں ’دی ایمیگرینٹس‘ اور 1976 میں ’فیس ٹو فیس‘ فلموں میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
اداکارہ اولمین کو 1978 میں ’ہیون کین ویٹ‘ اور 1999 میں ’پرائمری کلرز‘ میں بہترین ماخوز اسکرین پلے لکھنے پر آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
Your browser doesn’t support HTML5
دوسری جانب ’لیتھل ویپن‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والے ڈینے گلوور کو انصاف اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے پر جین ہرشلوٹ ہیومینیٹیرین ایوارڈ دیا جائے گا۔
اداکار ڈینے گلوور اس وقت عالمی ادارے یونیسیف کے خیر سگالی کے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔