'سیلابی ریلا خاندان کے سات افراد بہا لے گیا، دو ابھی تک لاپتا ہیں'
Your browser doesn’t support HTML5
گلگت بلتستان کے رہائشی مہرداد نے سیلاب میں اپنے گھرانے کے سات افراد کو کھو دیا ہے۔ پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد وہ ان کی تدفین کر چکے ہیں جب کہ ان کی بھابھی اور بھتیجی اب تک لاپتا ہیں۔ ضلع غذر میں پانچ جولائی کو آنے والے سیلاب میں مہرداد سمیت کئی لوگوں کے گھر اور مویشی سیلاب کی نذر ہوئے تھے۔ ان متاثرین کا شکوہ ہے کہ دو ماہ گزرنے کے بعد بھی ان کی مشکلات کم نہیں ہوئیں بلکہ امداد اور بحالی کا کام سست ہوتا جا رہا ہے۔ ثمن خان کی رپورٹ۔