نائیجیریا میں خودکش حملے میں کم ازکم 50 افراد ہلاک

نائیجریا میں دہشت گرد حملے کے بعد ایک اسپتال میں لوگ اپنے عزیروں کی نعشیں لینے آئے ہیں ہیں۔ فائل فوٹو

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم ازکم 50 افراد کے ہلاک ہو گئے۔

ریاست آدماہ کے قصبے موبی کی ایک مسجد میں یہ دھماکہ فجر کی نماز کے وقت ہوا جب وہاں بہت سے لوگ نماز کی ادائیگی کے لیے جمع تھے۔

ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا لیکن یہ دھماکہ اس سے پہلے کے کئی بم دھماکوں سے مشابہت رکھتا ہے جو عسکری گروپ بوکو حرام کے ارکان نے کیے تھے۔

گذشتہ 8 سال سے جاری دہشت گردی میں بوکو حرام گروپ کے ارکان 20 ہزار سے زیادہ افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔

یہ گروپ نائیجیریا کی حکومت کا تختہ الٹ کر مسلم اکثریتی ملک میں اپنی سوچ کا سخت گیر اسلامی نظام قائم کرنا چاہتا ہے۔