رسائی کے لنکس

نائیجیریا میں بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک


نائجیریا کے شہر میدوگوری میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ۔ فائل فوٹو
نائجیریا کے شہر میدوگوری میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ۔ فائل فوٹو

بورنو صوبے کے پولیس کمشنر دامیان چوکوو نے بتایا کہ صبح سویرے میدوگوری کے مونا گاریج کے نزدیک تین مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے، جن میں چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں بدھ کے روز بوکر حرام کے عسکریت پسندوں سے جان بچا کر بھاگنے والوں کے لیے بنائے گئے کیمپوں میں دھماکوں سے کم ازکم چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

صوبہ بورنو کے پولیس کمشنر نے بتایا کہ پچھلے ہفتے ہونے والے دھماکوں کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص بوکو حرام کا لیڈر ہونے کا دعوی کرتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ میدوگوری میں دھماکے اور پچھلے ہفتے قریبی قصبے پر حملہ اس نے کیا تھا۔

ایک قریبی قصبے پر اتوار کے روز ہونے والے بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بورنو صوبے کے پولیس کمشنر دامیان چوکوو نے بتایا کہ صبح سویرے میدوگوری کے مونا گاریج کے نزدیک تین مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے، جن میں چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

پولیس کمشنر نے بتایا کہ ان میں سے دد دھماکے بوکو حرام سے اپنی جانیں بچا کر بھاگنے والوں کے کیمپ میں ہوئے۔ پچھلے سال بارشوں کے موسم کے خاتمے کے بعد حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

بوکو حرام کی جانب سے شمال مشرقی نائیجیریا میں اپنی خلافت قائم کرنے کی آٹھ سالہ شورش میں میدوگوری ایک ایسا شہر ہے جسے سب سے زیادہ دہشت گرد حملوں کا بوجھ سہنا پڑا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کی شورش میں کم ازکم 20 ہزار افراد ہلاک اور 20 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

دہشت گردی کے واقعات صرف شمال مشرقی نائیجیریا تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اس کا دائرہ ہمسایہ علاقوں نائجر، چاڈ اور کیمرون تک پھیلا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG