رسائی کے لنکس

صدر زرداری وطن واپس پہنچ گئے


صدر زرداری وطن واپس پہنچ گئے
صدر زرداری وطن واپس پہنچ گئے

خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے مسرور ایئر بیس پہنچے، جہاں سے سخت سکیورٹی میں اُن کی بلاول ہاؤس آمد ہوئی

چودھ روز دبئی میں قیام کے بعد، صدر آصف علی زرداری رات گئے کراچی واپس پہنچ گئے۔

دبئی میں اُنھیں چھ دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں اُن کےطبی معائنے ہوئے اور رو بصحت ہونے کے بعد انھیں اسپتال سے گھر منقتل کیا گیا، جہاں سے وہ آج وطن واپس پہنچے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ایک خصوصی طیارے کے ذریعےوہ دبئی سے مسرور ایئر بیس پہنچے، جہاں سے انھیں بلاول ہاؤس کی اپنی ذاتی رہائش گاہ لایا گیا، جو صدارتی کیمپ آفس بھی ہے۔ اُن کی بیٹی آصفہ بھی اُن کے ہمراہ پاکستان پہنچی ہیں۔

علالت کے باعث اور طبے معا ئنےکے لیےوہ چھ دسمبر کو اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ پی اے ایف ایئر بیس سے بلاول ہاؤس تک سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

اِس سے قبل، جب وہ دبئی سے روانہ ہوئے تو ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عہدے داروں اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ اہل کاروں نے اُنھیں رخصت کیا۔

صدر زرداری کی علالت اور دبئی چلے جانے پر پاکستان اور بیرون ملک میڈیا، مخالف سیاسی حلقوں اور ناقدین کی طرف سے ہر طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، یہ بھی کہا جارہا تھا کہ میمو اسکینڈل کے معاملے پر وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔

چند روز قبل اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، صدارتی ترجمان نے بتایا کہ صدر کے معالجین کا کہنا تھا کہ اُن کے مختلف طبی معائنوں کے نتائج ’نارمل‘ ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکن اسپتال دبئی کے ایک بیان کےمطابق:’صدر زرداری بائیں بازو کے سُن ہونے اور چند سیکنڈز کے لیے بیہوشی جیسی علامات کے ساتھ اسپتال آئے‘ تھے۔

XS
SM
MD
LG