رسائی کے لنکس

'غیرت کے نام پر' نوجوان لڑکی اور لڑکا قتل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں 'غیر ت کے نام پر قتل'کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان لڑکیاں اور خواتین ان کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ تاہم بعض اوقات مرد بھی ان کا نشانے بنتے رہتے ہیں ۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں "غیرت کے نام" پر ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کنجاہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں کیرانوالہ میں پیش آیا۔

مقتولین کی شناخت 24 سالہ وقار نعیم اور مومنہ زمان کی نام سے کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وقار کا تعلق ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں سے تھا جبکہ مومنہ کا تعلق ضلع گجرات کے گاؤں کیرانوالا سے تھا۔

کنجاہ پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر عرفان صفدر ناز نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وقار گجرات میں ایک بیکری میں کام کرتا تھا اور اس دوران اس کا مومنہ سے تعلق قائم ہو گیا اور دنوں نے ایک دوسرے سے ملنا شروع کر دیا۔

عرفان صفدر کا کہنا ہے کہ منگل کی رات کو وقار، مومنہ سے ملنے کے لیے اس کے گھر میں داخل ہوا۔ جب مومنہ کے والد زمان نے دونوں کو اکھٹے دیکھا تو اس نے مشتعل ہو کر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے مقتول وقار کے بھائی دلدار نعیم کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے اس کی تفشیش شروع کر دی ہے۔ لڑکی کا والد زمان پولیس کی حراست میں ہے۔

دلدار نعیم نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہےکہ اس کے بھائی کو زمان اور اس کے دو بیٹوں نے اغوا کرنے کے بعد اسے لڑکی کے ساتھ قتل کر دیا ہے۔

پاکستان میں 'غیر ت کے نام پر قتل'کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان لڑکیاں اور خواتین ان کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ تاہم بعض اوقات مرد بھی ان کا نشانے بنتے رہتے ہیں۔

حالیہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں متعدد مردوں اور خواتین کو اپنی پسند کی شادی کرنے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG