رسائی کے لنکس

یوٹیوب پرسال 2016 کی مقبول ترین ویڈیوز


سپلیمنٹری ٹاپ ٹین میوزک ویڈیوز میں پہلے نمبر پر راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسین کا ’’آفریں آفریں‘‘ رہا۔

انٹرنیٹ کی پل پل بدلتی دنیا میں گوگل کی یوٹیوب ایک ایسی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے جس کی مقبولیت سرحدوں کی قید سے آزاد ہے۔ یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کو دنیا بھرکے لوگ دیکھتے ہیں اور جو ویڈیوز سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہیں وہ مقبول ترین قرار پاتی ہیں۔

'گوگل پاکستان‘ نے سال 2016ء میں سب سے زیادہ دیکھی اور پسند کی جانے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اور بین الاقوامی ویڈیوز شامل ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ یوٹیوب کے ناظرین کی پسند نے کون کون سی ویڈیوز کو ٹاپ ٹین میں شامل کرایا ہے۔

پاکستانی ویڈیوز میں ’کمانڈر سیف گارڈ: جنگل میں منگل‘ کی نئی قسط پہلے نمبر پر رہی۔ دوسرے نمبر پر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ رہی۔

تیسرے نمبر پر ہم ٹی وی کے ڈرامے ’اڈاری‘ کی آخری قسط رہی۔ چوتھا نمبر پاک راک ’دیساں دا راجا‘، ’پانچویں نمبر پر ’ڈی جے براوو‘، چھٹا نمبر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل لگی‘ کی آخری قسط، ساتواں نمبر ہم ٹی وی کے ’من مائل‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک، آٹھواں نمبر ہم ٹی وی نیٹ ورک کے ڈرامے ’بن روئے‘ کی پہلی قسط، نواں نمبر ’ہو من جہاں‘ کے ویڈیو سونگ ’’شکرونڈاں‘‘ اور دسواں نمبر طاہر شاہ کے گانے ’’اینجل‘‘ کا رہا۔

سپلیمنٹری ٹاپ ٹین میوزک ویڈیوز
سپلیمنٹری ٹاپ ٹین میوزک ویڈیوز میں پہلے نمبر پر راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کا ’’آفریں آفریں‘‘، فلم ’بار بار دیکھو‘ کا "کالا چشمہ" دوسرے نمبر، فلم سلطان کا "بے بی کو بیس پسند ہے" تیسرے، راحت فتح علی خان کا "تمہیں دل لگی" چوتھے، کوک اسٹوڈیو سیزن نائن کا "اے راہ حق کے شہیدو" پانچویں، کوک اسٹوڈیو سیزن نائن کا "تیرا وہ پیار" چھٹے، قرۃ العین بلوچ کا ’سائیاں‘ ساتویں، "دی چین اسموکر کلوزر" آٹھویں، کوک اسٹوڈیو سیزن نائن کے لیے راحت فتح علی خان اور امجدصابری کا "رنگ" نویں اور کوک اسٹوڈیو سیزن نائن کے لیے عابدہ پروین اورعلی سیٹھی کا گانا "آقا" دسویں نمبر پر رہا۔

گلوبل ٹاب ٹین ویڈیوز اورمیوزک ویڈیوز
گوبل ٹاپ ٹین ویڈیوز کی فہرست میں وہ ویڈیوز شامل ہیں جنہیں 550 ملین ویوز ملے اور انہیں 25 ملین گھنٹے سے زیادہ دیکھا گیا۔

ان ویڈیوز کے چینلز کو مجموعی طورپر 40 ملین سے زیادہ مرتبہ سبسکرائب کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG