رسائی کے لنکس

یمن: عبوری حکومت کے حق میں ریلی


یمن: عبوری حکومت کے حق میں ریلی
یمن: عبوری حکومت کے حق میں ریلی

ایک روز قبل یمن کے سیاسی مخالفین نے قائم مقام لیڈر، نائب صدر عبد الرب منصور ہادی سے مجوزہ عبوری منصوبے پر بات چیت کی

ہزاروں یمنیوں نےدارالحکومت صنا میں ایک ریلی نکالی اور عبوری کونسل کی تشکیل کا مطالبہ کیا، جس میں موجودہ حکومت کے ارکان شامل نہ ہوں۔

منگل کو ایک بڑا جلوس نکالا گیا جس سے ایک روز قبل یمن کے سیاسی مخالفین نے قائم مقام لیڈر، نائب صدر عبد الرب منصور ہادی سے مجوزہ عبوری منصوبے پر بات چیت کی۔

صدر علی عبد اللہ صالح نے علاج کے لیے سعودی عرب جانے سے پہلے اختیارات اپنے نائب کے حوالے کردیے تھے۔ صدر صالح صدارتی احاطے پر ہونے والے ایک حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔


دریں اثنا، یمن کے سیاسی بحران پر بات چیت کی غرض سےمنگل کے روز گلف کواپریشن کونسل کا سعودی عرب میں اجلاس ہوا۔ بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں تنظیم کی کوششیں اُس وقت تعطل کا شکار ہوگئی تھیں جب صدر صالح نے اُس تجویز پر دستخط کرنے سے انکار کیا جِس میں بالآخر اُنھیں عہدے سے دست بردار ہونے کو کہا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG